ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے ’ وَن ڈسٹرکٹ وَن پروڈکٹ ‘ اَقدام کو فروغ دینے کیلئے میٹنگ کی صدارت کی

ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے ’ وَن ڈسٹرکٹ وَن پروڈکٹ ‘ اَقدام کو فروغ دینے کیلئے میٹنگ کی صدارت کی

گاندربل//ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شیامبیر نے آج ضلع میں ’وَن ڈسٹرکٹ وَن پروڈکٹ ‘ (او ڈِی او پی) منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لینے اور حکمت عملی تیار کرنے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں ولو وکر کے فروغ اور ترقی پر توجہ مرکوز کی گئی جسے ڈسٹرکٹ ایکسپورٹ ہب کے حصے کے طور پر او ڈی او پی کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ابتداً ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایچ اینڈ ایچ نے ولو ویکر کی پیداوار کو بڑھانے کے لئے جاری کوششوں کا ایک جامع جائزہ پیش کیا۔ اس میں برانڈنگ، مارکیٹ کو فروغ دینے، کاریگروں کی مہارت میں اِضافہ اور وِلوکاشت کے لئے وقف قابل کاشت علاقے کی توسیع جیسے اَقدامات شامل تھے۔ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے وَن ڈسٹرکٹ وَن پروڈکٹ ‘ (او ڈِی او پی) اَقدام کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے ولو وکر کے کام میں شامل تمام اَفراد کی مجموعی سماجی و اِقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے ضلعی اِنتظامیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔میٹنگ میں مائیکرو اینڈ سمال اَنٹرپرائزز کلسٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (ایم ایس اِی،سی ڈِی پی) کے تحت ضلع میں کامن فیسلٹی سینٹر کے قیام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیاجو ایک مرکزی معاونت والی سکیم ہے جس کا مقصد مقامی صنعتوں کے مطالبات کو پورا کرنا ہے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے پیش رفت کو تیز کرنے کے لئے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ ولو ویکر کاریگروں کی مدد کے لئے دستیاب خدمات اور سکیموں کی تفصیلات فراہم کریں۔مزید برآں، قابل کاشت رقبے کی توسیع کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، پیداواری چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے 100 کنال اَراضی کی پہلے ہی نشاندہی کی جاچکی ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے کاشت کے مواقع کو مزید تلاش کرنے کے لئے اے ایچ اینڈ ایچ ، کے وِی کے گاندربل اور محکمہ ریونیو کے مشترکہ کے مشترکہ دوروں پر زور دیا اور نشاندہی کی گئی زمین پر ولو کی کاشت کے لئے درکار فزیبلٹی اور ضروری اَقدامات کے بارے میں تفصیلی رِپورٹ کے لئے ہدایت دی گئی ۔میٹنگ میں مختلف متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی جس میں ضلع کے اندر معاشی ترقی اور بااِختیاربنانے کے لئے مشترکہ کوششوں پر زور دیا گیا۔میٹنگ میں اے سی آر گاندربل، چیف پلاننگ آفیسر، جنرل منیجر ڈی آئی سی، اے ڈی ایچ اینڈ ایچ، لیڈ ڈسٹرکٹ منیجر، ڈسٹرکٹ آفیسر جے کے اِی ڈِی آئی کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔