کپواڑہ//ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ آیوشی سوڈان نے آج کپواڑہ ضلع کے اہل اُمیدواروں کو 1994 کے ایس آر او43 کے تحت ہمدردی کی بنیاد پر تقرری نامے دئیے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے یہاں منعقدہ ایک تقریب میں تمام 8 نئے تعینات ہونے والوں کو مُبارک باد دی۔اُنہوں نے ان کے لئے نیک خواہشات کا اِظہار کرتے ہوئے اُنہیں مشورہ دیا کہ وہ ایمانداری اور لگن کے ساتھ اَپنے فرائض اَنجام دیں ، عزم کے ساتھ عوام کی خدمت کریں اور ضلع کپواڑہ کی مجموعی فلاح و بہبود اور ترقی میں اَپنا حصہ اَدا کریں۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ حکومت ضلع کے نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لئے پُرعزم ہے تاکہ وہ عزت اور وقار کے ساتھ روزی روٹی کما سکیں۔تقرری نامے حاصل کرنے والوں نے شفاف اور بروقت تقرریوں کے لئے ڈی سی اور یو ٹی اِنتظامیہ کا شکریہ اَدا کیا۔یہ بات قابلِ ذِکر ہے کہ ایس آر او43 کے تحت مقرر کردہ تمام اُمیدوار ضلع کپواڑہ کے مختلف علاقوں کے رہائشی ہیں اور اُنہیں محکمہ سکول ایجوکیشن کپواڑہ میں ایم ٹی ایس (ملٹی ٹاسکنگ سٹاف) کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔اِس موقعہ پر سی اِی او کپواڑہ عبدالمجید لون اور دیگر افسران موجود تھے۔










