اننت ناگ// ڈویژنل فارسٹ آفیسر سوشل فارسٹری ڈویژن اننت ناگ غزالہ عبداللہ نے اننت ناگ کے اَروانی میں مومندانجی نرسری سے پودوں کی تقسیم کے اَقدا م کا آغا زکیا۔اِس اَقدام کا مقصدماحولیاتی دیرپایت کو تقویت دینا ہے اوراِس اَقدام میں 35,000 مقبول پودوں کی مساوی تعداد میں مستحقین میں تقسیم کی گئی۔ڈی ایف او نے سرسبز اور صحت مند ماحول کی پرداخت میں بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے علاقے میں سبزہ زار کو بڑھانے کے مقصد سے کی جانے والی کوششوں کو فعال طور پر مدد اور سہولیت فراہم کرنے کے لئے محکمے کے پختہ عزم پر زور دیا۔اُنہوں نے عوام الناس کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور آنے والی نسلوں کے لئے ماحولیات کی پرورش اور تحفظ میں اِجتماعی ذمہ داری پر زور دیا۔ اُنہوں نے عوام کو یقین دِلایا کہ محکمہ خطے بھر میں مزید پودے لگانے کے لئے تمام ضروری معاونت اور وسائل فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔مزید برآں، اُنہوں نے آنے والے دِنوں میں اس مہم کو جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ڈی ایف او کے ساتھ اننت ناگ، کوکرناگ اور قاضی گنڈ رینج کے رینج افسران بھی موجود تھے۔










