ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری نے لوک سبھا اِنتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا

ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری نے لوک سبھا اِنتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا

راجوری//ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری اوم پرکاش بھگت نے آئندہ لوک سبھا اِنتخابات سے قبل تیاریوں کا بغور جائزہ لینے کے لئے نوڈل اَفسروں کی ایک اہم میٹنگ کی صدارت کی۔دورانِ میٹنگ ایم سی سی، شکایات کی نگرانی، کمیونی کیشن پلان، ایس ایم ایس مانیٹرنگ، ایم سی ایم سی، میٹریل مینجمنٹ، اَفرادی قوت کا انتظام، اِی وِی ایم اور وِی وِی پی اے ٹی، ٹریننگ اور ایس وِی اِی اِی پی(سویپ)، بیلٹ پیپروںکی چھپائی، ٹرانسپورٹ پلان، پولنگ پارٹیوں کی رینڈمائزیشن سمیت مختلف نکات پر سیر حاصل بحث و تمحیص ہوئی ۔میٹنگ نے تمام نوڈل افسروں کو انتخابی عمل کے دوران ہر افسر کے کردار اور ذمہ داریوں کے بارے میں آگاہ کرنے کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا۔ میٹنگ میں ضلع ترقیاتی کمشنر اوم پرکاش بھگت نے اَفسران کو لگن اور ذمہ داری کے احساسِ ذمہ داری کے ساتھ اَپنے فرائض اَنجام دینے کی ہدایت دی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے اِنتخابی عمل کے اَحسن اِنعقاد کو یقینی بنانے کے لئے باریک بینی سے منصوبہ بندی عملدرآمد کی بنیادی اہمیت پر زور دیا۔ اُنہوں نے جمہوری عمل کے تقدس کو برقرار رکھنے کے لئے نگرانی، شفافیت اور اِنتخابی رہنما اَصولوں پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔اُنہوں نے جامع جائزہ کے دوران نوڈل افسروں کو تفویض کردہ مختلف کاموں اور فرائض کا بغور خاکہ پیش کیا جس میںرائے دہندگان کی رجسٹریشن اور پولنگ سٹیشن کے اِنتظام سے لے کر حفاظتی اِنتظامات اور لاجسٹک کوآرڈی نیشن تک کی وسیع تر ذمہ داریاں شامل ہیں۔ اُنہوں نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ آزادانہ، منصفانہ اور پرُاَمن اِنتخابات کے اِنعقاد میں اَپنے کلیدی کردار کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے فرائض کی انجام دہی میں مثالی عزم اور لگن کا مظاہرہ کریں۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے نوڈل افسروں کے اجتماعی عزم اور صلاحیت پر اعتماد کا اظہار کیا کہ وہ اپنے کردار کو مؤثر طریقے سے نبھائیں گے اور اِس طرح راجوری ضلع میں لوک سبھا اِنتخابات کے کامیاب اِنعقاد میں اہم کردار اَدا کریں گے۔ اُنہوں نے اِنتخابی عمل کے تقدس کو برقرار رکھنے اور جمہوری شرکت کے لئے سازگار ماحول کو فروغ دینے کے لئے ضلعی اِنتظامیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔میٹنگ میں اے ڈی سی راجوری راجیو کمار کھجوریہ،اے سی آر محمد جہانگیر خان ، اے سی پی شیراز چوہان ، ڈی اِی او شکیل احمد ، ڈی پی او محمد نواز چودھری ، ڈی ڈبلیو ایس او وکیل احمد بٹ ، ڈی ٹی او محمد بشیر ، اے آر ٹی او پون کمار ، ایگزن پی ڈبلیو ڈی ( آن اینڈ بی ) سردار خان اور دیگر متعلقین نے شرکت کی۔