اودھمپور//ضلع ترقیاتی کمشنر اودھمپور سلونی رائے نے آج ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ اینڈ کونسلنگ سینٹرمیں ایک روزہ جاب میلے کا اِفتتاح کیا۔اِس جاب میلے میں متعدد کمپنیوں نے شرکت کی جن میں ایم/ایس ایل آئی سی آف اِنڈیا، ایس بی آئی لائف، میسرز راج شری آٹوموبائلز، میسرز پکھراج ہیلتھ کیئر، ایم/ایس آدتیہ برلا کیپٹل، میسرز سٹار ہیلتھ اینڈ الائیڈ اِنشورنس کمپنی، ایم/ایس جے اینڈ ٹی اِنٹرنیشنل سلوشنز، ایم/ایس ایجل ہربلز، ایم/ایس اَربن منی، ایم/ایس اے آر سسٹمز، اور ایم/ایس پرامریکا لائف اِنشورنس،دوسروں درمیان، ملازمت کے متلاشیوں اور نجی شعبے کے ملازمت فراہم کنندگان کے لئے ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرناشامل ہیں۔جاب میلے میں ضلع اودھمپور کے مختلف کونوں سے زائد اَز 250 بے روزگار نوجوانوں نے حصہ لیا۔تقریباً 140 ملازمت کے متلاشیوں کو حصہ لینے والی کمپنیوں نے شارٹ لسٹ کیا تھا۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ جاب میلے سے حاصل ہونے والے مواقع سے فائدہ اُٹھائیں اورسیلف ایمپلائمنٹ سکیموںبشمول مشن یوتھ اور دیگر حکومتی اَقدامات سے فائدہ اُٹھائیں ۔اُنہوں نے روایتی سرکاری ملازمتون سے ہٹ کر ہنر مندی کی تربیت ،خود روزگار اور نجی شعبے میں مواقع تلاش کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔اِس سے قبل اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ اودھمپور پرینکا گپتا نے ضلع ترقیاتی کمشنر اودھمپور کا خیرمقدم کیا اور شرکت کرنے والی کمپنیوں کا جائزہ پیش کیا۔ روزگار میلے میں زراعت اور باغبانی جیسے کئی سرکاری محکموں نے بھی حصہ لیا۔ سرکاری اَفسران نے حاضرین کو اَپنے متعلقہ محکموں کی طرف سے پیش کردہ خود روزگار سکیموں کے بارے میں آگاہ کیا۔بعدمیں ضلع ترقیاتی کمشنر نے مشن یوتھ کے تحت سپرنگ اَنٹرپرینیورشپ انیشی ایٹو (ایس اِی آئی) سکیم سے مستفید ہونے والے ایک شخص کو منظوری نامہ سونپا۔










