manooj sinha

لیفٹیننٹ گورنر نے پونچھ میں مارے گئے شہروں کے لواحقین کو تقرری نامے سونپے

جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے ایس آر او 43 کے تحت پونچھ میں مارے گئے شہریوں کے لواحقین کو تقرری نامے سونپے۔ تقرری نامے محترمہ زرینہ بیگم جو سیف احمد کی اہلیہ ہیں،محمدکبیر، شبیر احمد کے بھائی،شوکت علی کے بھائی محمد رزاق ضلع پونچھ کے سرنکوٹ کے گاؤں بفلیاز کے رہنے والے ہیں،کے حوالے کئے گئے۔رہائشی مقصد کے لئے کنبوں کو ایک ایک کنال اراضی کے الاٹمنٹ آرڈر بھی دیئے گئے۔لیفٹیننٹ گورنر نے اہلِ خانہ کو مستقبل میں جموں و کشمیر اِنتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دِلایا۔اِس موقعہ پرضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ چودھری محمد یاسین بھی موجود تھے ۔