پلوامہ میں ایک پولیس اہلکار بندوق سے اتفاقیہ گولی نکلنے سے مجروح
سرینگر//پلوامہ میں جمعرات کے روز ایک پولیس اہلکار کی بندوق سے اچانک گولی نکلی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے جس کو فوری طورپر ہسپتال پہنچایا گیا ۔دریں اثناء جمعرات کو پونچھ میں حادثاتی فائرنگ سے ایک فوجی زخمی ہو گیا۔ وائس آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ آریہل نامی علاقے میں جمعرات کو ایک پولیس اہلکار کی رائفل سے اچانک گولی نکلی جو پولیس اہلکار کے پیرمیں جالگی جس سے وہ زخمی ہوا۔ پولیس اہلکار کی شناخت جہانگیر احمد خان کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس اہلکار کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا ۔ دریںاثناء جمعرات کو پونچھ میں حادثاتی فائرنگ سے ایک فوجی زخمی ہو گیا۔ ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق فوجی کی بائیں ٹانگ پر چوٹ آئی ہے۔جموں ڈویژن کے پونچھ ضلع میں جمعرات کو اتفاقیہ فائرنگ سے ایک فوجی زخمی ہو گیا۔ ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق فوجی کی بائیں ٹانگ پر چوٹ آئی ہے۔ اسے فوری طور پر علاج کے لیے قریبی اسپتال لے جایا گیا۔معلومات کے مطابق، پونچھ کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں اس کی رائفل غلطی سے چلی جانے سے سپاہی کی بائیں ٹانگ میں چوٹ آئی۔ فوجی کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔










