سفینہ بیگ نے بانڈی پائین نجی بھٹ بارہمولہ کا دورہ کیا

سفینہ بیگ نے بانڈی پائین نجی بھٹ بارہمولہ کا دورہ کیا

بارہمولہ// چیئرپرسن ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل بارہمولہ سفینہ بیگ نے متعلقہ اَفسران کے ہمراہ بانڈی پائین اور نجی بھٹ بارہمولہ میں دو اہم پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا جس کا مقصد علاقے میں صحت اور سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانا ہے ۔ سفینہ بیگ نے بانڈی پائین بارہمولہ کے دورے کے دوران سفینہ بیگ نے 7.25 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے تعمیر کئے جانے والے 10 بستروں والے آیوش ہسپتال کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا۔چیئر پرسن ڈی ڈی سی نے 6.25 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے نبارڈ سکیم کے تحت نجی بھٹ ۔ خرسی روڈ اور نجی بھٹ اندرونی لنکس کی اَپ گریڈیشن کا بھی آغاز کیا۔چیئرمین ڈی ڈی سی نے پروجیکٹوں کی تکمیل میں عجلت کا اِظہار کرتے ہوئے ایگزیکٹیو ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ وہ رہائشیوں کی ضروریات کو پورا کرنے میں ان کوششوں کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے کام میں تیزی لائیں۔اِس موقعہ پر سفینہ بیگ نے خطاب کرتے ہوئے آیوش ہسپتال کے اہم کردار پر زور دیا کہ وہ معیاری طبی اِمداد اور علاج معالجے کی فراہمی اور مقامی کمیونٹی کے لئے ہیلتھ کیئر کے بہتر معیار کو فروغ دے رہا ہے ۔مزید برآں، چیئر پرسن ڈی ڈی سی نے رہائشیوں کے لئے آسان سفر کی سہولیت کے لئے بہتر ٹرانسپورٹیشن کے بنیادی ڈھانچے کی اہمیت پر زور دیا جو خطے کی سماجی و اِقتصادی ترقی میں اہم کردار اَدا کرتا ہے ۔اِس سے قبل علاقے کے لوگوں نے چیئرپرسن ڈی ڈی سی کا والہانہ خیرمقدم کیا اور ان کے دیرینہ مطالبات کو پورا کرنے پر اُن کا شکریہ اَدا کیا اور اِن اَقدامات کے کمیونٹی کی فلاح و بہبود پر مثبت اَثرات کو اُجاگر کیا۔