سریش کمار گپتا نے پانڈواس کے مقام اوراِک مُکھی شیوجی مندر کا دورہ کیا

سریش کمار گپتا نے پانڈواس کے مقام اوراِک مُکھی شیوجی مندر کا دورہ کیا

ڈوڈہ// پرنسپل سیکرٹری ثقافت سریش کمار گپتا نے شیوا دل اوراِی کے مُکھی شیو مندر میں قدیم پانڈاواس کے مقام کا دورہ کیا جس میں اِی کے مُکھی شیو مندر سمیتی محلہ کے صدر سیوارام پریہار اور دیگر سمیتی ممبران بھی موجود تھے۔ اِس دُورے کا مقصد دونوں مقامات پر بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کا جائزہ لینا تھابالخصوص آنے والے مہا شیو راتری تہوار کی تیاری میں جس میں ملک کے مختلف حصوں سے بڑی تعداد میں لوگ آتے ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے دورے کے دوران اِن قدیم مقامات کے بارے میں مزید جاننے میں گہری دلچسپی ظاہر کی اور ہمارے ثقافتی ورثے کے مقامات کو مؤثر طریقے سے محفوظ اور برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔سیوا رام پریہار نے پرنسپل سیکرٹری کو باقاعدگی سے منعقد ہونے والی مختلف تشہیری سرگرمیوں کے بارے میں جانکاری دی کیاجس میںگزشتہ برس پانڈو کے مقام شیوا دل میں ماتا مژھیل یاترا کے دوران 2 روزہ لنگر سیوا کا اہتمام بھی شامل ہے۔پرنسپل سیکرٹری نے یقین دِلایا کہ یہ دونوں ثقافتی لحاظ سے اہم ورثے والے مقامات نہ صرف جموں و کشمیر بلکہ ہندوستان اور دُنیا بھر سے آنے والوں کو راغب کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔اُنہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ان زیارتی مقامات پر بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لئے تمام ضروری اَقدامات کریں گے جو پورے خطے کی معیشت کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔