ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے شراکت داروں کے ساتھ سیاحتی ترقیاتی منصوبے کی تیاری کے سلسلے میں میٹنگ کی صدارت کی

ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے شراکت داروں کے ساتھ سیاحتی ترقیاتی منصوبے کی تیاری کے سلسلے میں میٹنگ کی صدارت کی

گاندربل//ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شیامبیر نے سیاحتی شعبے کو فروغ دینے کی سمت میں ایک اہم قدم اُٹھاتے ہوئے وی سی روم ڈی سی آفس میں ڈسٹرکٹ ٹوراِزم پلان کی تیاری کے سلسلے میں ایک اہم میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر گاندربل مشتاق احمد سمنانی، سی اِی او سونہ مرگ ڈیولپمنٹ اَتھارٹی فاروق احمد بابا، سی پی او، ڈی ایف او سندھ فارسٹ ڈویژن گاندربل، سونہ مرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور ولر مانسبل ڈیولپمنٹ اَتھارٹی کے ٹورسٹ افسران اور اسسٹنٹ فیکلٹی جے کے اِی ڈی آئی گاندربل نے شرکت کی۔میٹنگ کا بنیادی مقصد پیشہ ور اَفراد کے ایک متنوع گروپ کی اِجتماعی مہارت اور نقطہ نظر کو بروئے کار لانا تھا۔اِس مشترکہ کوشش کا مقصد گاندربل کے سیاحتی بنیادی ڈھانچے کو بلند کرنے ،دیرپا سیاحتی طریقوں کو فروغ دینے اور مقامی اور بین الاقوامی سیاحوں دونوں کے لئے ضلع کے مخصوص پُرکشش مقامات کو اُجاگر کرنے کے لئے ایک جامع حکمت عملی وضع کرنا ہے۔میٹنگ کے آغاز میں ضلع کے اَندر ممکنہ غیر دریافت شدہ سافٹ اور ہارڈ ٹوراِزم زونوںپرایک تفصیلی سیر حاصل بحث و تمحیص کی گئی جس سے سیاحت کی ترقی کے لئے ان علاقوں سے فائدہ اُٹھانے پر تفصیلی تبادلہ خیا ل کیا گیا۔میٹنگ میں مختلف اہم شراکت داروں بشمول صدر ایڈونچر ٹور آپریٹرز رؤف احمد ترنبو ، معروف ٹریکنگ اور مہم کے ماہرمنظور وانگنو،سابق صدر ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن کشمیر فاروق احمد کٹھو،بانی ڈسکور کشمیر سجاد کرلیاری اور سیاحتی ولاگر محمد شریف بٹ نے نے شرکت کی اور اِنڈسٹری کے چیلنجوں اور مواقع کے بارے میں اِشتراک کیا اور گاندربل کو اعلی درجے کی منزل کے طور پر مارکیٹنگ کے لئے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔میٹنگ نے خیالات اور سفارشات کے تبادلے کے لئے ایک متحرک فورم کے طور پر کام کیا ، سیاحتی منصوبے کی ترقی کے لیے ایک مثبت راستہ طے کیا جس کا مقصد نہ صرف گاندربل کی سیاحت کی اپیل کو بڑھانا ہے بلکہ اس کے قدرتی اور ثقافتی ورثے کی دیرپایت کو بھی یقینی بنانا ہے۔اس طرح کی وسیع مہارت اور عزم کے ساتھ گاندربل خطے میں ایک اہم منزل کے طور پر اُبھرنے کے لئے تیار ہے جوسیاحوں کو ایک بھرپور اور متنوع سیاحتی تجربہ پیش کرتا ہے