ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان نے روزگار پیدا کرنے او رسکل ڈیولپمنٹ میٹنگ کی صدارت کی

ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان نے روزگار پیدا کرنے او رسکل ڈیولپمنٹ میٹنگ کی صدارت کی

شوپیان//ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیاں کے فضل الحسیب نے نوجوانوں کو آگے آنے اور اَپنی روزی روٹی کمانے کے لئے خود روزگار کے ہنر حاصل کرتے ہوئے آج کہا کہ نوجوانوں کو متعلقہ شعبوں میں ہنر مند بنانا بے روزگاری کے مسئلے پر قابو پانے کی کلید ہے۔اُنہوں نے شراکت داروں کی ہنرمندی اور استعداد کار بڑھانے کے طریقوں اور ذرائع پر زور دیا۔ اُنہوں نے افسران کو روزگار کے اِمکانات اور سرمایہ کاری کے متوقع شعبوں کے مطابق ضلع میں مہارت کے فرق پر روشنی ڈالی۔انہوں نے اُن سے کہا کہ وہ ہر نوجوان کو قابلیت اور رضامندی کے طور پرہنر سکھائیں۔ اُنہوں نے ایسی مہارتیں فراہم کرنے پر زور دیا جو مارکیٹ سے متعلق ہوں اور اس شخص کو منافع بخش روزگار میں مدد کریں۔ضلع ترقیاتی کمشنروں نے بیک ٹو وِلیج اور مائی ٹاؤن مائی پرائیڈ کے حال ہی میں منعقدہ رَسائی پروگراموں کے دوران شناخت کئے گئے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لئے ایک مضبوط میکانزم بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ اُنہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ سنگل وِنڈو سسٹم کے تحت اگلے چند برسوں میں یو ٹی میں کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری آ رہی ہے اور اس سے ہزاروں نوجوانوں کے لئے روزگار کے دروازے کھلیں گے۔میٹنگ میں چیف پلاننگ آفیسر شوپیاں ، اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ شوپیاں،ایل ڈی ایم ، سی اے او ، سی ایچ او ، سی اے ایچ او، اے ڈی فشریز ، آئی ٹی آئی اور پولی تکنیک کے نمائندے اور دیگر متعلقین نے شرکت کی۔