کمشنر سیکرٹری نے پنچائت گرنائی اودھمپور میں عوامی دربار کا انعقاد کیا

اودھمپور//کمشنر سیکرٹری صنعت و تجارت وکرم جیت سنگھ نے یو ٹی حکومت کے پرجوش عوامی رسائی اور شکایات کے ازالے کے پروگرام کے حصے کے طور پر بلاک اودھمپور کی پنچائت گرنائی میں ایک عوامی دربار کی قیادت کی ۔ ڈپٹی کمشنر اودھمپور ، ایس ایس پی ، ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر ، ضلع ترقیاتی کونسل کے اراکین ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ، سابق بی ڈی سی ، پی آر آئی ممبران ، عام عوام اور دیگر سینئر افسران پبلک آؤٹ ریچ پروگرام میں مختلف محکموں سے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر اودھمپور نے خوش آمدید کہا اور پروگرام کے مقاصد کو واضح کرنے کے ساتھ ساتھ ضلع کے ترقیاتی منظر نامے کا ایک جائیزہ پیش کیا ۔ پی آر آئی کے اراکین اور ملحقہ پنچائتوں کے عام لوگوں نے اپنے مسائل اور مطالبات پیش کئے ۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر سیکرٹری نے پی آر آئی ممبران کا ان کی فعال شرکت پر شکریہ ادا کیا اور ضلعی انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ عوامی مسائل کے فوری حل اور موثر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنائے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کے عوامی درباروں کا بنیادی ہدف عوام کو درپیش روزمرہ کی شکایات کا ازالہ کرنا ہے ۔ کمشنر سیکرٹری نے ڈی سی کو ہدایت دی کہ وہ متعلقہ حکام کے زیر التوا مسائل اور مطالبات کی تفصیلی رپورٹ مرتب کریں ۔ کمشنر سیکرٹری اور ڈپٹی کمشنر نے مختلف سرکاری محکموں کی طرف سے لگائے گئے بیداری کے اسٹالز کا بھی معائینہ کیا ۔ بعد ازاں کمشنر سیکرٹری نے محکمہ زراعت کے مستفیدین میں پاور ٹیلر ، سپرے پمپ اور چاف کٹر بھی تقسیم کئے ۔