مڈلن پہلگام میں مواصلاتی ٹاور کی عدم دستیابی

مقامی آبادی کے ساتھ ساتھ سیلانیوں کو سخت مشکلات کا سامنا

سرینگر//سیاحتی مقام مڈلن پہلگام میں مواصلاتی نظام نہ ہونے کے نتیجے میں مقامی آبادی کے ساتھ ساتھ سیلانیوں کو سخت مشکلات کا سامناکرنا پڑرہا ہیں۔ وائس آف انڈیا کے مطابق مقامی آبادی نے مطالبہ کیا ہے کہ مڈلن پہلگام میں مواصلاتی ٹاور نصب کیا جائے۔ سیاحتی مقام مڈلن پہلگام دورِ جدید میں بھی موصلاتی نظام سے محروم ہے جس کے نتیجے میں آبادی کے ساتھ ساتھ ہر روز آرہے سیلانیوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے مقامی شہری محمد اسماعیل ملک نے وی او آئی نمائندے امان ملک کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ مڈلن اگرچہ ایک صحت افزاء مقام ہونے کے ساتھ ساتھ اپنی خوبصور تی میں پوری دنیا میں ایک منفرد مقام رکھتا ہے تاہم سرکار نے قدرت کے حسن سے ملا مال اس سیاحتی مقام کو پس پشت ڈال کر مکمل طور نذر انداز کیاہے جس کی وجہ سے روزانہ مقامی سیلانیوں میں کافی کمی محسوس کی جارہی ہیں جبکہ مواصلاتی نظام کی عدم دستیابی کے باعث مقامی آبادی اور سیلانیوں کو سخت دقعتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مقامی لوگوں نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ مڈلن میں جیو، ائیر ٹیل، بی ایس این ایل موبائیل ٹاور نصب کرنے کیلئے فوری کاروائی کی جائے تاکہ مقامی آبادی اور سیلانیوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے گا۔