سرینگر//الیکٹرک گاڑیوں کے مالکان کو راحت دلاتے ہوئے سرکارنے کہا ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں کو چارج کرنے کیلئے اعلیحدہ بجلی کا کنکشن حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق صارفین اب اپنی الیکٹرک گاڑیوں کو چارجکرنے کیلئے بجلی کے علیحدہ کنکشن لے سکتے ہیں۔ بجلی کے(صارفین کے حقوق) ترمیمی ضابطے کے مطابق، بجلی کا نیا کنکشن لینے کے لیے وقت کی مدت میں کمی کردی گئی ہے۔ نئے ضابطے کے مطابق شہری علاقوں میں وقت کی حد کو سات دن سے کم کر کے تین دن کردیا گیا ہے، جبکہ میونسپل علاقوں ایسے 15 دن سے کم کرکے 7 دن کردیا گیا ہے۔ بجلی کے وزیر نے کہا کہ ایسے معاملے جن میں صارفین یہ شکایت کرتے ہیں کہ ان کا بجلی کابل ان کے ذریعہ استعمال شدہبجلی سے زیادہ آرہا ہے۔ ان کیلئے شکایت موصول ہونے کی تاریخ سے پانچ دن کے اندر ایکاضافی لگانے کیلئے اب بجلی کی فراہمی کے لائسنس کی ضرورت ہوگی۔










