ماحولیات کو نقصان پہنچائے بغیر اور قدرتی وسائل کو کم کئے بغیر دیرپا اِنجینئرنگ پر زور دیا۔ آلوک کمار
جموں//پرنسپل سیکرٹری اعلیٰ تعلیم آلوک کمار نے آج اِنڈین اِنسٹی چیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) کھڑگ پور کے اِشتراک سے جی سی اِی ٹی جموں کے زیر اہتمام اِنجینئرنگ ٹیکنالوجی میں اُبھر تے ہوئے اور اختراعی رجحانات (این سی ای ای آئی ٹی) پر نویں قومی کانفرنس اور نمائش کا اِفتتاح کیا۔اِس موقعہ پر سینئر ڈائریکٹر وزارتِ نئی اور قابل تجدید توانائی جیون کمار جیٹھانی، آئی آئی ٹی کھڑگپور سے پروفیسر راجہ دتہ، سی جی ایم پاور فائنانس کارپوریشن لمیٹڈ راجیو فرلیا اور محکمہ اعلیٰ تعلیم کے سپیشل سیکرٹری ڈاکٹر روی شنکر شرما موجود تھے۔اِس تقریب کا مقصد ماہرین تعلیم، ٹیکنو کریٹس، محققین، طلبأ اور صنعت کے پیشہ ور اَفراد کو باہمی اتحاد قائم کرنے کے لئے ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرنا ، بدلتی ہوئی معیشت کے تقاضوں اور عالمی معاشرے کی فلاح و بہبود کے مطابق سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی کو یقینی بنانا ہے۔آلوک کمار نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ماحول کو نقصان پہنچائے بغیر یا قدرتی وسائل کو کم کئے بغیر عام آدمی کی ضروریات کو پورا کرنے والی چیزوں کو ڈیزائن اور تخلیق کرکے دیرپا اِنجینئرنگ پر زور دیا۔

اُنہوں نے اُبھرتے ہوئے انجینئروں کو سمارٹ شہروں کی تعمیر پر توجہ مرکوز کرنے، قابل تجدید ذرائع کے اِستعمال سے فضلے کو کم سے کم کرنے کا منصوبہ تیار کرنے، آلودگی کو کم کرنے اور دیرپا کارکردگی کا نظام تخلیق کرنے کے لئے دیرپا انجینئر بننے کی ترغیب دی جس سے آنے والی نسلیں لطف اندوز ہوسکیں۔ اُنہوں نے منتظمین کو نئے خیالات پیدا کرنے اور معاشرے میں مثبت تبدیلی کے لئے اختراعات کی سرحدوں کو آگے بڑھانے کے لئے تقریب کے انعقاد پر مُبارک باد دی۔اِس سے قبل پرنسپل جی سی ای ٹی ڈاکٹر سمیرو شرما نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اس طرح کی تقریبات کے اِنعقاد کا مقصد جموں و کشمیر کے اِنجینئرنگ طلباء کو اِنجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کے تازہ ترین رجحانات سے روشناس کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ تقریبات انہیں ماہرین تعلیم ، محققین ، طلباء اور صنعت کے پیشہ ور افراد کے ساتھ بات چیت ، غور و خوض اور اپنے اختراعی خیالات کا تبادلہ کرنے کا موقع فراہم کریں گی۔ اُنہوں نے گلوبل وارمنگ، آب و ہوا کی تبدیلی اور گرین ہائیڈروجن کے اخراج اور برقی گاڑیوں اور قابل تجدید شعبوں میں دیگر پیش رفتوں سے متعلق شعبوں میں اُبھرتی ہوئی ٹیکنالوجیوں پر زور دیا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ کانفرنس نوجوان اُبھرتے ہوئے اِنجینئروں کو اپنی ذہنیت کوتبدیل کرنے اور بالخصوص جموںوکشمیر یوٹی میں اعلیٰ معیار کی تحقیقی اختراعیت اور اَنٹرپرینیور شپ کی حوصلہ اَفزائی کرنے کے لئے ماحولیاتی نظام کی تعمیر کرنے کی ترغیب دیتی ہے ۔ یہ طلباء ، صنعت، سٹارٹ اَپس کو کاروباری منصوبوں، جدید ترین ٹیکنالوجیوں اور کامیابیوں کے علاوہ اپنے ورکنگ ماڈلوںاور پروجیکٹوںکو ظاہر کرنے کا ایک مثالی موقع فراہم کرتا ہے۔آئی آئی ٹی کھڑگپور کے پروفیسر راج دتانے سامعین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے چھوٹے آئیڈیاز اختراع کی راہ ہموار کرسکتے ہیں جو بڑے پیمانے پر معاشرے کے لئے فائدہ مند ثابت ہوسکتے ہیں۔ اُنہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اِس کانفرنس سے نتیجہ خیز کلیدی ترغیب صحت شعبے اور شہری لاجسٹکس کو تبدیل کرنے کے لئے جدید خیالات کی تکمیل کر سکتی ہے۔جیون کمار جیٹھانی نے اپنے کلیدی خطاب کہا کہ گرین ہاؤس گیسوں میں کمی اور قابل تجدید وسائل کی حصول پر زور دیا جو ماحول کو صاف کرنے اور لاگت کی کارکردگی کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔راجیو فرلیا نے تقسیم کے شعبوں میں بجلی کی قابل اعتمادیت کو بڑھانے کے لئے سکاڈا اور آر ٹی۔ڈی اے ایس پروجیکٹوں پر زور دیا۔مہمان خصوصی نے تقریب کے دوران دیگر معززین، ٹیکنوکریٹس، ماہرین تعلیم، صنعت کے پیشہ ور افراد اور طلباء کی موجودگی میں پیپر پبلیکیشنوں سے متعلق اِی ۔پروسیڈنگز جاری کی۔










