لیفٹنٹ گورنر نے خراب موسم کے باوجود بڑی تعداد میں وزیر اعظم کے استقبال کیلئے لوگوں کا شکریہ ادا کیا

جموں//لیفٹنٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے جموں کشمیر کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا استقبال کرنے اور ان پر اپنے آشیرواد کی بارش کرنے کیلئے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ ایم اے اسٹیڈیم میں عزت مآب وزیر اعظم کی تاریخی عوامی ریلی بھی مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 285 بلاکس سے جڑی ہوئی تھی ۔ لیفٹنٹ گورنر نے کہا ’’ میں اپنی بہنوں اور بھائیوں کا شکر گذار ہوں کہ انہوں نے خراب موسم کے باوجود جموں اور کشمیر دونوں ڈویژنوں میں ریکارڈ تعداد میں حصہ لیا ۔ آپ کا پیار ، تعاون اور ترقی کیلئے لگن انتظامیہ کی سب سے بڑی طاقت ہے ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے جموں کشمیر کی ہمہ گیر ترقی کو یقینی بنایا ہے اور ان کی قیادت میں جموں کشمیر مستقبل میں ترقی کی بلندیوں کو حاصل کرے گا ۔