ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیاں نے’ نیشنل امیونائزیشن ڈے ‘ کے سلسلے میں میٹنگ کی صدارت کی

ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیاں نے’ نیشنل امیونائزیشن ڈے ‘ کے سلسلے میں میٹنگ کی صدارت کی

شوپیان//ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیاںفضل الحسیب نے منی سیکرٹریٹ شوپیاں میں ضلعی ٹاسک فورس کی ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں 3 ؍مارچ 2024ء کو پورے ضلع میں پلس پولیو سے متعلق اَقدامات کی حکمت عملی اور عمل در آمد کا جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ میں نیشنل امیونائزیشن ڈے کے لئے طے شدہ اَقدامات پر تبادلہ خیال ہواجس میں ہندوستان کے نیشنل امیونائزیشن ڈے کے لئے ’’ویکسین ورک فار آل‘‘ کے موضوع کو تشہیر دینے پر ایک مرکزی نقطہ شامل ہے۔ دوران میٹنگ ضلع ترقیاتی کمشنر نے محکمہ صحت کے اَفسروں کو ہدایت دی کہ وہ نیشنل پلس پولیو کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ تشہیر اور بیداری کو یقینی بنائیں۔اُنہوںنے سب ڈویژنل مجسٹریٹ زینہ پورہ سے کہا کہ وہ اِس موقعہ کے لئے تمام ضروری اِنتظامات کرنے کے لئے محکمہ صحت کے ملازمین کے ساتھ مل کر کام کریں۔ اُنہوں نے ضلعی اِنتظامیہ کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دِلایا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے تشہیرکی ضرورت پر زور دیا اور چیف ایجوکیشن آفیسر شوپیاں کو ہدایت دی کہ وہ آنے والی پلس پولیو یاد گار کے لئے تعلیمی فیکلٹی اور طلباء کو تیار کریں۔ میٹنگ کو جانکاری دی گئی کہ ضلع بھر میں 241 ویکسی نیشن بوتھ قائم کئے گئے ہیں جن میں 4 ٹرانزٹ ہب، 20 عبادت گاہیں اور 35 دور دراز مقامات شامل ہیں جو پلس پولیو اَقدام کے مراکز کے طور پر مختص کئے گئے ہیں۔میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شوپیاں ڈاکٹر ذاکر حسین فاض، پروگرام آفیسر، آئی سی ڈی ایس، ایس ڈی ایم زینہ پورہ، اے سی آر سی ایم او، ڈسٹرکٹ نوڈل آفیسر فار اِنڈین سسٹم آف میڈیسن، ڈپٹی سی ایم او، ڈسٹرکٹ امیونائزیشن آفیسر، بی ایم او اور دیگر محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔