Shailendra Kumar reviews annual plan for HADP projects, pilot projects of SKUAST

شلیندر کمار نے ایچ اے ڈی پی پروجیکٹس کے سالانہ پلان کا جائیزہ لیا

جموں//محکمہ زراعت کے پرنسپل سیکرٹری شلیندر کمار نے آج سول سیکرٹریٹ جموں میں ایچ اے ڈی پی پروجیکٹوں اور ایس کے یو اے ایس ٹی جے کے کے پائیلٹ پروجیکٹس کے سالانہ پلان 2024-25 پر تبادلہ خیال کیلئے ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ میں ایچ اے ڈی پی کی ڈائریکٹر یاشا مدگل ، ڈائریکٹر فائنانس اے پی ڈی ، ڈائریکٹر ایگریکلچر کشمیر /جموں ، ڈائریکٹر فائنانس ٹیکنیکل آفیسرز ایچ اے ڈی پی /اے پی ڈی اور پروجیکٹ گراؤنڈنگ اور مانیٹرنگ کمیٹی کے چئیر مین نے آن لائن اور ذاتی طور پر شرکت کی ۔ میٹنگ میں زراعت کو فروغ دینے کیلئے اختراعی توسیعی اپروچز کے مختلف اجزاء کا بھی جائیزہ لیا گیا اور زراعت کی پائیدار اور تیز رفتار تبدیلی کیلئے تکنیکی بیک اسٹاپ کیلئے انسانی وسائل کی ترقی کی حمایت کا بھی جائیزہ لیا گیا ۔ ڈائریکٹر زراعت کشمیر اور سکاسٹ کے سینئر افسران نے میٹنگ میں ایچ اے ڈی پی پروجیکٹوں کے نفاذ کے ایکشن پلان کے مختلف اجزاء کے علاوہ دیگر سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا ۔ پرنسپل سیکرٹری نے متعلقہ افراد کو ہدایت دی کہ ان پروجیکٹوں کے ذریعے لیب سے زمین تک ٹیکنالوجی کے استعمال ٔ کو یقینی بنانیکے پروجیکٹ کے اہداف کو یقینی بنایا جائے ۔ ان پروجیکٹوں کے پی جی ایم سی چئیر مینوں کو ہدایت دی گئی کہ و ہ مشن ڈائریکٹر کے ذریعے ایف یو 2024-25 کیلئے ایکشن پلان جمع کرائیں ۔