پنچائت کے بنیادی ڈھانچے ، تربیت کے معیار کو بڑھانے پر زور دیا
جموں//محکمہ دیہی ترقی ( آر ڈی ڈی ) اور پنچائتی راج کے سیکرٹری ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری کی سربراہی میں ریاستی سطح کی ایگزیکٹو کمیٹی ( ایس ایل ای سی ) نے پیر کو آر جی ایس اے کے تحت رواں مالی سال کے دوران ہونے والی پیش رفت کا جائیزہ لیا اور مالی سال 2024-25 کیلئے راشٹریہ گرام دوراج ابھیان ( آر جی ایس وائی ) کے تحت سالانہ ایکشن پلان پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ سیکرٹری آر ڈی ڈی نے پنچائت کے بنیادی ڈھانچے کو وسعت دینے اور قابلیت اور تربیتی پروگراموں کے معیار کو بڑھانے کی اہم ضرورت پر زور دیا ، جس سے ٹھوس نتائج برآمد ہوں گے ۔ ڈاکٹر شاہد نے آر جی ایس وائی اسکیموں کو جامع طور پر سمجھنے کے مقصد سے استعداد کار میں اضافے کے اقدامات میں سہولت فراہم کرنے کیلئے لائن ڈیپارٹمنٹ ہیڈز آف ڈیپارٹمنٹ پر مشتمل ایک مضبوط فریم ورک تیار کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے ایس ڈی جی پر مبنی اقدامات کو چلانے میں منتخب نمائندوں کے اہم کردار کو اجاگر کرتے ہوئے پی آر آئیز کی حکمرانی کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کی لازمی ضرورت پر بھی زور دیا ۔ سیکرٹری آر ڈی ڈی نے وسائل کے بہترین استعمال اور تکمیلی اسکیموں کے ساتھ ہم آہنگی پر زور دیتے ہوئے جامع مقامی حکومت کیلئے پنچائتوں کی صلاحیتوں کو بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔ شراکتی جمہوریت کی بنیاد کے طور پر گرام سبھا کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد نے پنچائتی نظام کے اندر اس فورم کو بااختیار بنانے کی اہمیت پر زور دیا ۔ انہوں نے مختلف سطحوں پر پی آر آئیز کی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے وقف اداروں کو مضبوط بنانے پر زور دیا ۔ ڈاکٹر شاہد نے دیگر محکموں اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر تربیتی انفراسٹرکچر کو موثر طریقے سے فائدہ اٹھانے کے لئے تربیت کے نتائج میں معیار کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا ۔ ڈائریکٹر پنچائتی راج کی ایک تفصیلی پرذنٹیشن نے راشٹریہ گرام سوراج ابھیان کی پیش رفت پر روشنی ڈالی ۔ میٹنگ میں ڈائریکٹر آر ڈی ڈی کشمیر ، ڈائریکٹر آر ڈی ڈی جموں ، ڈائریکٹر یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس جموں و کشمیر ، ڈائریکٹر سماجی بہبود محکمہ جموں/کشمیر ، ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جموں /کشمیر ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈیپارٹمنٹ جموں /کشمیر ، ایڈیشنل سیکرٹری انیمل ہسبنڈری اور متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔










