تین منزلہ مکان میں نیند میں ہی تین سگی بہنیں زندہ جل کر لقمہ اجل
سرینگر///رامسو رام بن میں شبانہ آگ کی دلخراشواردات میںتین سگی بہنیں زندہ جل کر لقمہ اجل بن گئیں جبکہ مکان پوری طرح سے خاکستر ہوچکا ہے ۔ اس واقعے کی وجہ سے علاقہ ماتم کدے میں تبدیل ہوا ہے جبکہ مکان میں موجود تمام قیمتی سامان بھی جل کر راکھ ہوگیا ہے ۔مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ اور دیگر شخصیات نے واقعے پر افسو س ظاہر کرتے ہوئے متاثرین کے ساتھ یکجہتی کااظہار کیا ہے ۔ وائس آ ف انڈیا کے مطابق ضلع رام بن کے رامسو علاقے میں دوران شب آگ کی زبردست واردات رونماء ہوئی جس کے نتیجے میں تین بہنیںزندہ جل کر لقمہ اجل بن گیں۔ ذرائع نے بتایا کہ آگ لگنے کے وقت گھر کے تمام افراد سو رہے تھے۔ آگ نے تیزی سے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اس کا پتہ چلتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا۔ آس پاس کے لوگ بھی موقع پر پہنچ گئے۔ کچھ دیر میں گھر میں سوئے ہوئے لوگوں کو باہر نکالا گیا لیکن تب تک تینوں بہنیں آگ کی لپیٹ میں آ چکی تھیں۔ بھرپور کوششوں کے باوجود نہیں بچایا نہیں جا سکا۔ذرائع نے بتایا کہ اس واقعے کی وجہ سے علاقہ ماتم کدے میںتبدیل ہوا اور تینوںبہنوں کی آخری رسومات پرنم آنکھوں سے انجام دی گئی ۔ ادھر معاملے کی معلومات دیتے ہوئے پولیس نے بتایا کہ رام بن میں تین منزلہ مکان میں آگ لگنے سے تین بہنوں کی جان چلی گئی۔ جائے وقوعہ کے مناظر سے معلوم ہوتا ہے کہ آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آنے کے بعد مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔اس ضمن میں رام بن ضلع کے ڈپٹی کمشنر بصیر الحق چودھری نے بتایا کہ اتوار کی رات دیر گئے رام بن ضلع کے رامسو کے اوکھرل بلاک میں تین منزلہ مکان میں آگ لگنے سے تین بہنوں کی موت ہو گئی۔ آگ لگنے کے فورا بعد اگرچہ محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی ، پولیس اور دیگر عملہ جائے موقع پر پہنچ گیا تاہم تب تک کافی دیر ہوچکی تھی ۔ انہوںنے بتایا کہ ریڈ کراس سوسائٹی کی طرف سے بھی جلد مدد فراہم کی جائے گی۔دریں اثناء مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ضلع رام بن کے رامسو علاقے میں آتشزدگی کا واقعہ افسوسناک ہے۔ اس کے بارے میں جاننے کے بعد میں نے ڈی سی رام بن سے بات کی۔ سوگوار خاندان سے دلی تعزیت۔ متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جا رہی ہے۔










