چلہ خورد کے ایام میں دن بھر دن میں کھلی دھوپ نکلنے سے باہر کا احساس
سرینگر// وادی کشمیر میں خوشگوار موسم کے چلتے شبانہ درجہ حرارت میںایک مرتبہ پھر کمی درج کی گئی ہے ۔ دن بھر بہار جیسی دھوپ نکلنے کے باعث لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے تاہم شبانہ درجہ حرارت ہنوز منفی میں ریکارڈ کیا گیا ۔چلہ خورد کے ایام میں دن بھر دن میں کھلی دھوپ نکلنے سے باہر کا احساس ہے وہیں اس دوران جموں میں بھی شبانہ سردیوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق وادی کشمیر کے موسم میں گزشتہ کئی دنوں سے بہتری آئی اور دن بھر کھلی دھوپ نکلنے سے احساس بہار کے نتیجے میںلوگوں نے راحت کی سانس لی ۔ تاہم شبانہ درجہ حرارت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ۔ محکمہ موسمیات وادی میں اگلے ایک ہفتے کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہ سکتا ہے اور دن اور رات کے درجہ حرارت میں بھی بتدیج بہتری واقع ہوگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر کے ساتھ ساتھ جموں میں بھی شبانہ سردیوں میں کمی جاری ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آسمان رات بھر صاف رہنے کے باعث شبانہ سردیوں کی لہر جاری ہے اور سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سرینگر میں درجہ حرارت گزشتہ رات کے منفی 4.9 ڈگری سے دو درجے بڑھ گیا ہے ۔ قاضی گنڈ میں گزشتہ رات منفی 5.8 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم منفی 4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پہلگام میں گزشتہ رات منفی 8.6ڈگری کے مقابلے میں کم سے کم 7.9 ڈگری ریکارڈ کیا گیااور اسی طرح سے گلمرگ میں گزشتہ رات منفی 7.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 6.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ کے مطابق کوکرناگ میں گزشتہ رات منفی 3.7 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم منفی 3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کپوارہ قصبے میں گزشتہ رات منفی 4.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 4.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 7.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ بانہال میں کم سے کم درجہ حرارت 4.2 ڈگری سینٹی گریڈ، بٹوٹ میں منفی 0.3 ڈگری سینٹی گریڈ اور بھدرواہ میں منفی 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔پیشنگوئی کے بارے میں، محکمہ موسمیات کے عہدیدار نے کہا کہ 17 فروری تک موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔










