سری نگر// ڈائریکٹوریٹ آف اِنڈین سسٹم آف میڈیسن (آیوش) جموں و کشمیر نے سنیچروار کو ایس کے آئی سی سی میں عالمی یونانی دن منانے کے لئے ایک عظیم الشان سمینار کا اِنعقاد کیا۔عالمی یونانی دِن ہربرس 11 ؍فروری کو ایک عالمی تقریب ہے جو عظیم یونانی سکالر اور سماجی مصلح’’حکیم اجمل خان‘‘ کے یوم پیدائش کے موقعہ پر منایا جاتاہے۔ اِس تقریب کا بنیادی مقصد ملک اور باقی دنیا میں طب یونانی نظام کی دیرپا ترقی میں عظیم حکیم اجمل خان کو خراجِ عقیدت پیش کرنا اور دُنیا بھر میں یونانی نظام طب کے ذریعے صحت کی فراہمی کے بارے میں عوام میں بیداری پیدا کرنا ہے۔اِس موقعہ پرسیکرٹری صحت و طبی تعلیم ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ، پرنسپل جی ایم سی سری نگر پروفیسر تنویر مسعود، ڈائریکٹر آیوش ڈاکٹر موہن سنگھ، ایڈمنسٹریٹر ایسوسی ایٹیڈ ہسپتال سری نگر محمد اشرف حکاک، ڈپٹی ڈائریکٹر آیوش جموں ڈاکٹر سریش کمار شرما، ڈپٹی ڈائریکٹر کشمیر ڈاکٹر نزہت بشیر شاہ، اے گرید سپیشلسٹ ڈاکٹر شوکت حسین یتو ،ضلعی اَفسران ، نوڈل اَفسران اور دیگر متعلقین نے بھی شرکت کی۔ اِس موقعہ پر سیکرٹری صحت و طبی تعلیم مہمان خصوصی تھے ۔اُنہوں نے کہاکہ ہندوستانی نظام طب صحت اور طبی تعلیم کمیونٹی کا ایک لازمی حصہ ہے اور اِس سکیم میں اس کا بہت اہم مقام ہے ۔ اُنہوں نینے کہا کہ یونانی کو جدید دور میں یکساں طور پر متعلقہ طب کے سب سے قدیم اور اچھی طرح سے دستاویزی نظام کے طور پر سمجھا جاتا ہے اور صحت مند افراد کے لئے یا بیمار افراد کے لئے اس کا مجموعی نقطہ نظر بے مثال ہے۔ ڈاکٹرسیّد عابد رشید شاہ نے مرکزی دھارے اور آئی ایس ایم کے درمیان انضمام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مختلف نظاموں کے درمیان کسی موازنہ کی ضرورت نہیں ہے کیو ں کہ دونوں صحت کے ڈھانچے کے اعزازی بازو ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ کسی نظام کی ضرورت نہیں ہے کہ وہ دوسرے نظام کی جگہ لے بلکہ ہمارے نظام کی خوبیوں کو منطق، قواعد و ضوابط اور ادویات کی افادیت کی بنیاد پر تعریفی انداز میں کام کرے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت اہم ہے کہ ہم مین سٹریم میڈیسن کے ساتھ انٹر ڈسپلنری ٹریننگ پروگرام منعقد کریں۔سیکرٹری صحت و طبی تعلیم نے ڈائریکٹوریٹ آف آیوش جموں و کشمیر کے ذریعہ کئے گئے کام کی ستائش کی اور ان پر زور دیا کہ وہ اخلاقیات پر قائم رہیں اور تحقیق و ترقی میں مشغول رہیں تاکہ لوگوں کو زیادہ اعتماد حاصل ہو۔ اُنہوں نے کہا کہ پریکٹیشنرزپر بہت کچھ اَنحصار کرے گا کہ وہ کس طرح اخلاقیات کے اعلیٰ ترین معیارات کو برقرار رکھیں گے اور آیوش تھراپی کی حفاظت اور کارروائی کے طریقہ کار کی توثیق کے لئے تحقیق اور شواہد پر مبنی طریقوں میں شامل ہوں گے۔ڈاکٹرسیّد عابد رشید شاہ نے کہا کہ آیوش نظام ہزاروں برسوں سے علاج فراہم کرنے کی تاریخ ہے اور وقت کی ضرورت ہے کہ آیوش میں جدید تحقیقی طریقوں کو فروغ دیا جائے تاکہ مریضوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہمی کے لئے ایک مربوط نقطہ نظر تیار کیا جائے۔سیکرٹری صحت نے مشورہ دیا کہ آیوش میڈیکل اور پیرا میڈیکل سٹاف کے لئے بہتر مہارت کی ترقی کے لئے زیادہ سے زیادہ صلاحیت سازی پروگرام منعقد کئے جائیں۔ اُنہوں نے آیوش کو پوری دُنیا میں مقبول بنانے کے لئے مزید ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ پروگراموں کی ضرورت پر زور دیا۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں بہت اہم کردار ادا کرنا ہے اور سماجی تصورات کو اِنتہائی شفاف اور مؤثر انداز میں درست کرنا ہے۔اِس موقعہ پرڈائرکٹر آیوش جموں و کشمیر ڈاکٹر موہن سنگھ نے اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے عالمی یونانی دِن کے مقاصد پر روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے پرائمری، سیکنڈری اورٹریشری سطح پر آیوش کی تبدیلی لانے والی کامیابیوں پر روشنی ڈالی ۔ اُنہوں نے بتایا کہ آیوشمان بھارت سکیم کے تحت 483 سٹینڈ ایلون گورنمنٹ آیوش ڈسپنسریوں کو آیوش ہیلتھ اینڈ ویلنیس مراکز میں اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ڈائریکٹوریٹ آف آیوش جموں و کشمیر کو 5 آیوش ہیلتھ اینڈ ویلنس سینٹروں کے حق میں این اے بی ایچ ایکریڈیشن کے لئے نوازا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ آیوش کے بنیادی ڈھانچے کی اپ گریڈیشن میں تبدیلیوں سے عوام کو جامع بنیادی صحت خدمات تک رسائی حاصل کرنے کی ترغیب ملے گی، جس میں فروغ، روک تھام، علاج اور بازآبادکاری شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ آیوش کے بنیادی ڈھانچے کی اَپ گریڈیشن میں تبدیلیوں سے عوام کو جامع بنیادی صحت خدمات تک رسائی حاصل کرنے کی ترغیب ملے گی ۔
مغربی ایشیا پر کانگریس کے بیانات اشتعال انگیز، بھارتیوں کی جانوں کو خطرہ// وزیر اعظم
جموں و کشمیر میں 2100 سے کوڑا کرکٹ چھاٹنے کے شیڈ تعمیر
محکمہ صحت میں نئی عارضی بھرتیوں کی تجویز نہیں
3 برسوں میں 10 ہزار سے زائد اسامیاں مشتہر
راشن کی تقسیم کاری نظام
باغ گل لالہ میں 15 دن میں تقریباً 1.78 لاکھ سیاحوں کی آمد
کے اے ایس افسران کا 13 سالہ جمود پر اظہار تشویش
جموں و کشمیر میں ونڈ انرجی کے فروغ کا کوئی امکان نہیں
سیلابی نقصان کے باعث 9 میگاواٹ سیوا-III ہائیڈل پروجیکٹ بند
2,671 راشن کارڈ منسوخ، 14.4 لاکھ ترجیحی راشن کارڈ جاری










