ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ نے مین ٹائون کا تفصیلی دورہ کیا

کپواڑہ//ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ آیوشی سوڈان نے آج کپواڑہ قصبہ کا تفصیلی دورہ کیا۔اس دورے میں بس سٹینڈ کپواڑہ، جامعہ روڈ کپواڑہ، مین چوک کپواڑہ کی پارکنگ سلاٹ، ہسپتال روڈ اور بائی پاس روڈ اور قصبے کے دیگر بازاروں کا احاطہ کیا گیا جہاں ضلع ترقیات کمشنر نے بنیادی سہولیات ، صفائی ستھرائی اور لوگوں سے اِستفساری گفتگو کی ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے اَپنے دورے کے دوران مقامی رہائشیوں سے رائے حاصل کرنے ، خدشات کو سمجھنے اور شہر کی خوبصورتی اور لوگوں کو بغیر پریشانی خدمات فراہم کرنے کے لئے مشترکہ کوششوں کو تقویت دینے میں مصروف عمل رہے ۔ اُنہوںنے کپواڑہ قصبہ کی سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، مارکیٹ چیکنگ اور تجاوزات کے خلاف مہم کا جائزہ لیا۔ضلع ترقیاتی نے ٹاؤن میں ٹریفک مینجمنٹ کی صورتحال کا جائزہ لیا اور شہر میں ٹریفک کی روانی میں حائل رکاوٹوں کا جائزہ لینے اورپارکنگ سلاٹس کو چیک کیا۔اُنہوںنے سی ای او، میونسپل کونسل کپوارہ کو ہدایت دی کہ وہ اہم سڑکوں اور فٹ پاتھ جیسے بائی پاس روڈ اور ہسپتال روڈ کو دکانداروں اور ناجائز تجاوزات سے پاک کریں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے ای او کو ہدایت دی کہ ان دکانداروں پر جرمانہ عائد کیا جائے جوکوڈادان استعمال نہیں کرتے اور کوڑا کرکٹ اور پلاسٹک کا کوڑاکرکٹ ا بازار میں نہیں پھیلاتے۔اُنہوںنے ہدایت دی کہ جامعہ روڈ کپواڑہ، ہاسپٹل روڈ اور بائی پاس پر کوئی گاڑی کھڑی نہیں کی جائے گی، اس کے بجائے مسافر پرانے چوک کپواڑہ اور ریگی پورہ بس سٹینڈ کے قریب پارکنگ سلاٹ استعمال کریں گے۔ضلع ترقیاتی کمشرن کے ہمراہ ای او میونسپل کونسل کپواڑہ نوید اعجاز ، پولیس اور ریونیو محکموں کے افسران اور ملازمین بھی موجود تھے۔