MD, NHM, Principal GMC Srinagar review functioning of Tele MANAS Cell at IMHANS Srinagar

ایم ڈی ، این ایچ ایم نے پرنسپل جی ایم سی سرینگر کے ساتھ آئی ایم ایچ اے این ایس سرینگر میں ٹیلی ماناس سیل کے کام کاج کا جائیزہ لیا

سرینگر//مشن ڈائریکٹر نیشنل ہیلتھ مشن جموں و کشمیر ناظم زئی خان نے پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر ڈاکٹر تنویر مسعود کے ساتھ سنٹر آف ایکسی لینس آئی ایم ایچ اے این ایس ( انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ اینڈ نیورو سائنسز) جی ایم سی سرینگر میں ٹیلی ماناس سیل کے کام کاج کا جائیزہ لیا ۔ مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم اور پرنسپل جی ایم سی سرینگر نے ٹیلی ماناس سیل میں کام کرنے والے کنسلٹنٹس اور کونسلروں کے ساتھ بات چیت کی اور کال سینٹر کے کام کا لائیو مظاہرہ بھی کیا ۔ انہوں نے آئی ایم ایچ اے این ایس ( سینٹر آف ایکسی لینس ) کا ایک وسیع دورہ بھی کیا جو حکومت ہند کی مالی مدد سے قائم کیا گیا ہے ۔ انہوں نے فیکلٹی ممبران سے فیڈ بیک بھی لیا تا کہ مریضوں / مستحقین کو فراہم کی جانے والی خدمات کو بہتر بنایا جا سکے ۔ مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم نے وزارت صحت اور خاندانی بہبود حکومت ہند کی طرف سے دی گئی منظوری کے دائرے میں ٹیلی مانس سیل /آئی ایم ایچ اے این ایس کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔ پرنسپل جی ایم سی سرینگر نے مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم کا سینٹر آف ایکسی لینس کا دورہ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔