جزوی طو رپر ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بحال ، درماندہ گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی
سرینگر // برفباری اور بارشوں کے بعد رام بن میں زمین کھسک جانے کی وجہ سے سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل دوسرے روز بھی بند رہی تاہم شاہراہ کو شام دیر گئے جزوی طور پر بحال کرکے درماندہ گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی ۔ سی این آئی کو نمائندے نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ تازہ برفباری اور بارشوں کے بعد سرینگر جموں شاہراہ پر پسیاں گر آنے اور زمین کھسک جانے کے واقعات کے بعد شاہراہ کی خستہ حالی کو دیکھ کر ٹریفک کی آمد رفت جمعرات کو روک دی گئی تھی ۔ نمائندے نے ٹریفک حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جمعرات کی صبح شاہراہ پر رام بن کے قریب زمین کھسک جانے سے شاہراہ کو نقصان پہنچ گیا جس کے بعد ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہ پر ٹریفک روکنے کے بعد کسی بھی گاڑی کو نہ تو جموں سے سرینگر اور نہ ہی سرینگر سے جموں کی جانب چلنے کی اجازت دی گئی ۔انہوں نے کہا کہ شاہراہ پر جمعہ کو مسلسل دوسرے روز بھی ٹریفک کی آمد رفت بند رہی ۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ کیفٹریہ موڈ کے نزدیک پسیاں ہٹائی گئی تاہم رام سو سے بانہال کے درمیان شاہراہ پر برف جمع ہونے کے باعث پھسلن پیدا ہو چکی ہے جس کے باعث ٹریفک کی نقل و حرکت ممکن نہیں ہے تاہم شام کے وقت ٹریفک کو جزوی طو رپر بحال کر دیا گیا ہے اور درماندہ گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی ۔ ٹریفک کے ایک سنیئر افیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شاہراہ پر کئی مقامات پر تازہ برفباری ہوئی جس کے بعد سڑک پر پھسلن پیدا ہونے کے بعد ٹریفک کی نقل و حمل دوسرے روز بھی روک دی گئی تاہم بعد میںگاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ جمعہ کے بعد دوپہر شاہراہ پر جزوی طور ٹریفک بحال کر دی گئی اور گاڑیوں جو درماندہ پڑی ہوئی تھی کو چلنے کی اجازت دی گئی ۔










