مسافر گاڑیوں میں اوور لوڈنگ اور دیگر خلاف ورزیوں کو قطی طور پر برادشت نہیں کیا جائیگا

قوانین کی خلاف ورزی پر ابھی تک 36لائنسنس منسوخ کر دی گئی / آر ٹی او کشمیر

سرینگر // مسافر گاڑیوں میں اوور لوڈنگ اور دیگر خلاف ورزیوں کو قطی طور پر برادشت نہیں کیا جائے گا کی بات کرتے ہوئے ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر کشمیر سید شہنواز بخاری نے کہا کہ قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ابھی تک 36لائنسنس منسوخ کر دی گئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اوڑی جیسے حادثات کے روکتھام کیلئے سنجیدہ اقدامات کئے جائیں گے ۔ سی این آئی کے مطابق اپنے دفتر کے چیمبر میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر کشمیر سید شاہنواز بخاری نے سیول سوسائٹی کے ارکان اور مذہبی علماء سمیت تمام اسٹیک ہولڈرس پر زور دیا کہ وہ لوگوں کو اوور لوڈنگ کے مسئلے اور ٹریفک بیداری کے بارے میں آگاہ کریں تاکہ کسی بھی بڑے حادثے کو روکا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ بونیار اوڑی علاقے میں پیش آئے حادثے کو دیکھتے ہوئے، جہاں کئی لوگوں کی موت ہوئی تھی لوگوں کو روڈ سیفٹی بیداری اور اوور لوڈنگ کے بارے میں بھی آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ معاشرے میں سول سوسائٹیز اور مذہبی علماء کا کردار بہت اہم ہے، کیونکہ لوگ ان کی بات غور سے سنتے ہیں اور ٹریفک کی خلاف ورزیوں اور اوور لوڈنگ کے مسائل کو حل کرنا بھی ان کی ذمہ داری ہے۔آر ٹی او کشمیر نے کہا ’’صرف سرینگر ضلع میں، گاڑیوں کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹس کے ساتھ 36 لائسنس مختلف قوانین کی خلاف ورزی کیلئے منسوخ کیے گئے‘‘ ۔ انہوں نے کہا ’’ہم مختلف سطحوں پر تحقیقات کریں گے اور مستقبل میں اوڑی جیسے حادثات کو روکنے کیلئے سنجیدگی سے کارروائی کی جائے گی ‘‘ ۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو اصولوں کی خلاف ورزیوں کے خاتمے کو یقینی بنانے کیلئے اپنی ذمہ داری کو بانٹنا چاہیے۔