جموں//ریاستی الیکشن کمشنر ( ایس ای سی ) برج راج شرما نے آج سینئر افسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں پنچائت انتخابی فہرست 2024 کے نظر ثانی شدہ شیڈول کا جائیزہ لیا گیا ۔ سیکرٹری آر ڈی ڈی ، سیکرٹری ایس ای سی ، جوائینٹ ڈائریکٹر انفارمیشن ( ایچ کیو ) ، جوائینٹ ڈائریکٹر آر ڈی ڈی ، اسسٹنٹ کمشنر ریلیف ( مہاجر ) کے علاوہ متعلقہ محکموں کے سینئر افسران میٹنگ میں موجود تھے ۔ شروع میں ایس ای سی نے پنچائت انتخابی فہرست 2024 کو اپ ڈیٹ کرنے میں پیش رفت کی ضلع وار صوررحال کا جائیزہ لیا اور اسے اپ ڈیٹ کرنے میں درپیش مسائل /مشکلات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹورل رجسٹریشن آفیسر 23 فروری 2024 تک دعوؤں اور اعتراضات کا ازالہ کریں گے اور پنچائتوں کی انتخابی فہرست 2024 کی حتمی اشاعت 3 مارچ 2024 کو ہو گی ۔










