بھارت2047تک دنیا کی پہلی معیشت بنے گا تاہم اس کیلئے ہمیں متحدہ ہوکر چلنا ہوگا
سرینگر//وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ملک ترقی کے راستے پر تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے اور ملک 2047تک دنیا کی پہلی معیشت بنے گا تاہم اس کیلئے ہمیں متحدہ ہوکر چلنا ہوگا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ریڈیو پروگرام من کی بات کے 109ویںقسط میں قوم سے خطاب کیا۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ اس سال ہمارا آئین بھی 75 سال مکمل کر رہا ہے اور سپریم کورٹ کے بھی 75 سال مکمل ہورہے ہیں۔ ہماری جمہوریت کے یہ تہوار ہندوستان کو جمہوریت کی ماں کے طور پر مزید مضبوط کرتے ہیں۔وائس آف انڈیا کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ریڈیو پروگرام من کی بات کے 109ویں ایپی سوڈ میں قوم سے خطاب کیا۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ اس سال ہمارا آئین بھی 75 سال مکمل کر رہا ہے اور سپریم کورٹ کے بھی 75 سال مکمل ہورہے ہیں۔ ہماری جمہوریت کے یہ تہوار ہندوستان کو جمہوریت کی ماں کے طور پر مزید مضبوط کرتے ہیں۔ یہ 2024 کا پہلا ’من کی بات‘ پروگرام ہے۔ امرت کال میں ایک نیا جوش، ایک نئی لہر ہے۔ دو دنوں پہلے ہم سبھی ہم وطنوں نے 75 واں یوم جمہوریہ بڑی شان و شوکت سے منایا۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اس بار 26 جنوری کی پریڈ بہت ہی شاندار تھی، لیکن سب سے زیادہ بات پریڈ میں خواتین کو بااختیار بنانے کو لے کر ہوئی، جب سنٹرل سیکورٹی فورسز اور دہلی پولیس کی خواتین دستوں نے کرتو پاتھ پر مارچ کرنا شروع کیا تو سب کا سر فخر سے بلند ہو گیا۔ مودی نے کہا کہ اس بار پریڈ میں مارچ کرنے والے 20 دستوں میں سے 11 دستے صرف خواتین کے تھے۔وزیراعظم مودی نے کہا کہ ہم نے دیکھا کہ جو جھانکیاں نکلیں، اس میں بھی تمام فنکار خواتین تھیں۔ جو ثقافتی پروگرام ہوئے، اس میں بھی تقریباً ڈیڑھ ہزار بیٹیوں نے حصہ لیا تھا۔ ڈی آر ڈی او کی جھانکی نے بھی سب کا دھیان کھینچا۔ اس میں دکھایا گیا کہ کس طرح خواتین کی طاقت پانی، زمین، آسمان، سائبر اور خلا ، ہر میدان میں ملک کی حفاظت کر رہی ہے۔ 21ویں صدی کا ہندوستان خواتین کی قیادت کی ترقی کے منتر کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔وزیراعظم مودی نے کہا کہ سال 2024 کا یہ ’من کی بات‘ کا پہلا پروگرام ہے اور امرت کال میں نیا جوش اور ولولہ ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ دو دن پہلے 75 واں یوم جمہوریہ پوری دھوم دھام کے ساتھ منایا گیا اور سپریم کورٹ کے بھی 75 سال مکمل ہورہے ہیں۔پی ایم مودی نے کہا کہ جمہوریت کے یہ جشن بھارت کو مادر جمہوریت کے طور پر اور بھی مستحکم بناتے ہیں۔ وزیراعظم نے یوم جمہوریہ کی پریڈ کے دوران یہ کہتے ہوئے ناری شکتی کا تذکرہ کیا کہ پریڈ میں اسی بات کا سب سے زیادہ چرچا رہا۔ مودی نے کہا کہ پریڈ میں جن 20 دستوں نے مارچ کیا ان میں گیارہ دستے خواتین کے تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ خواتین نے اپنی مدد آپ کرنے والے گروپوں کے شعبے میں بھی اپنا نام کیا ہے۔جناب مودی نے اعتماد ظاہر کیا کہ وہ دن دور نہیں کہ جب ہر گاؤں میں نمو ڈرون دیدیوں کو ڈرونز کا استعمال کرتے ہوئے کھیتی میں مدد کرتے ہوئے دیکھا جائے گا۔ وزیراعظم نے پدم ایوارڈس کے بارے میں بھی بات کی، جن کا اعلان حال ہی میں کیا گیا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ پدم ایوارڈس سے ایسے کئی لوگوں کو سرفراز کیا گیا ہے جنہوں نے سب سے نچلی سطح پر رہتے ہوئے معاشرے میں بڑی تبدیلیاں لانے کے لیے کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ پدم ایوارڈس حاصل کرنے والوں میں 30 خواتین ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ 10 سال میں پدم ایوارڈس کا نظام پوری طرح بدل گیا ہے اور اب یہ پیوپلس پدم ایوارڈ بن گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2014 کے مقابلے اس مرتبہ پدم ایوارڈس کے لیے 28 گْنا زیادہ نامزدگیاں موصول ہوئی ہیں۔ جناب مودی نے یہ بھی کہا کہ پدم ایوارڈس کا وقار، ساکھ اور اْس کے تئیں احترام سال بہ سال بڑھتا جارہا ہے۔










