رات کی تاریکی میں کارروائی جنگل سملگروں کی جانب سے چرائی گئی لکڑی ضبط
سرینگر//گلمرگ ، ٹنگمر گ رینج فارسٹ میں جنگلی چوری کی ایک کوشش کو ناکام بناتے ہوئے جنگل چوروں سے بڑی مقدار میں قیمتی لکڑی ضبط کرلی گئی ہے تاہم جنگل سمگلر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے جن کے خلاف کیس درج کرلیا گیا ہے ۔ وائس آف انڈیا کے نمائندے امان ملک کے مطابق شمالی کشمیر کے گلمرگ ، ٹنگمرگ فارسٹ رینج میں گزشتہ رات محکمہ جنگلات ، محکمہ وائلڈ لائف اور فارسٹ پروٹیکشن فورس نے مشترکہ طور پر ناکہ لگایا جس دوران وہاں سے گزرنے والے جنگل چوروں کو جنگل سے قیمتی لکڑی چراتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھر لیا گیا ۔ جنگل چوروں کی جانب سے اس لکڑی کو ضبط کرلیا گیا ہے ۔ جبکہ رات کی تاریکی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے جنگل چور فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ہے ۔تاہم ان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 9/2024کے تحت ٹنگمرگ پولیس سٹیشن میں درج کرلیا گیا ہے۔ ادھر اس سلسلے میں رینج آفیسر فاروق احمد نے بتایا کہ آج کل جنگلات میں آگ کی وارداتیں رونماء ہورہی ہے اور اس میں جنگل چور ملوث ہے جو چاہتے ہیں جنگل آگ کی طرف محکمہ کی توجہ جائے اور وہ اپنا کام انجام دے سکے ۔ انہوںنے بتایا کہ جنگلات کا نقصان قومی نقصان ہے کیوںکہ جنگلات ہمارا قومی ورثا ہے جس کی حفاظت ہر کسی کی ذمہ داری ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ آج کل تعمیراتی کاموں کیلئے محکمہ کے پاس لکڑی بھی مہیا ہے اور ضرورتمند صارفین کو وقت پر لکڑی فراہم کی جاتی ہے پھر بھی لوگ جنگل چوروںسے لکڑی حاصل کررہے ہیں جو کہ سراسر غیر قانونی عمل ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ جنگل چوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔










