صوبائی کمشنر کشمیر نے دفتر کے احاطے میں قومی پرچم لہرایا

سری نگر//صوبائی کمشنرکشمیروِجے کمار بدھوری نے 75 ویںیوم جمہوریہ کے موقعہ پر آج دفتر کے احاطے میں قومی پرچم لہرایا اور سی آر پی ایف کے دستے سے سلامی لی۔اِس موقعہ پرترنگا لہرانے کے بعد قومی ترانہ بجایا گیا۔

دریں اثنا، صوبائی کمشنر کشمیر نے اس موقعہ پر موجود ڈویژنل اِنتظامیہ اور سیکورٹی کے اَفسران کو یوم جمہوریہ کی مبارک باد پیش کی۔اِس موقعہ پر پر دیگر کے علاوہ ڈپٹی کمشنر سری نگر ڈاکٹر بلال محی الدین، ایڈیشنل کمشنر کشمیر، اے ڈی ڈی سی سری نگر، اے سی آر سنٹرل، اے سی آر سری نگر، ڈویڑنل کمشنر آفس کے عملہ کے علاوہ سیکورٹی اہلکار بھی موجود تھے۔اِس موقعہ پرضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر ڈاکٹر بلال محی الدین، ایڈیشنل کمشنر کشمیر، اے ڈی سی سری نگر، اے سی آر سینٹرل، اے سی آرسری نگر، صوبائی کمشنر آفس کا عملہ کے علاوہ سیکورٹی اہلکار بھی موجود تھے۔