جموں و کشمیر کیلئے ’’وندے بھارت ٹرین ‘‘جلد ہی تیار ہوگی / بی جی مالیا

ہمارا اگلا پروجیکٹ یہی ہے جس میں موجود چیلنج والی موسمی حالات کے مطابق مناسب تبدیلیاں کی گئی ہیں

سرینگر // جموں و کشمیر کیلئے ’’وندے بھارت ٹرین ‘‘جلد ہی تیار ہوگی کا اعلان کرتے ہوئے انٹیگرل کوچ فیکٹری (آئی سی ایف) نے کہا کہ ہمارا اگلا پروجیکٹ یہی ہے جس میں موجود چیلنج والی موسمی حالات کے مطابق مناسب تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ سی این آئی کے مطابق انٹیگرل کوچ فیکٹری (آئی سی ایف)جو دنیا کی سب سے بڑی ریلوے مسافر کوچ بنانے والی کمپنی ہے جلد ہی جموں و کشمیر کیلئے ’’وندے بھارت ایکسپریس ‘‘ شروع کرے گی۔ 75ویں یوم جمہوریہ پر ترنگا لہرانے کے بعد ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے بی جی مالیا، جنرل منیجر نے کہا’’آئی سی ایف کے پاس دو اہم پروجیکٹ ہیں۔ پہلا وندے میٹرو پروجیکٹ ہے جو ایک مکمل ایئر کنڈیشنڈ انٹر سٹی ٹرین سروس ہوگی۔ آئی سی ایف اس سال مارچ تک وندے میٹرو کا پہلا پروٹو ٹائپ متعارف کرانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔جبکہ اگلا پروجیکٹ جموں اور کشمیر کیلئے ’’وندے بھارت ایکسپریس ریک ‘‘ہے، جس میں اس میں موجود چیلنجنگ موسمی حالات کے مطابق مناسب تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ یہ ریک جلد ہی نکل جائے گا۔ ‘‘ ان کے مطابق، پچھلے سال آئی سی ایف نے سپلائی کے محاذ میں مختلف چیلنجوں کے باوجود 50ویں وندے بھارت ریک کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا۔مالیا نے کہا، ’’امرت بھارت پش پل ٹرین بھی گزشتہ اکتوبر میں چترنجن لوکوموٹیو ورکس کے تعاون سے چلائی گئی تھی جو عام آدمی کیلئے ایک اعزاز ہے اور اس نے آج کے دور سے کہیں بہتر سفر کا تجربہ فراہم کیا ہے‘‘۔