Lt Governor Manoj Sinha unfurls National Flag at Republic Day function

یوم جمہوریات کی تقریبات 2024ء

لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے یوم جمہوریہ کی تقریب میں قومی پرچم لہرایا

جموں/ /لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے صبح ایم اے سٹیڈیم میں 75 ویں یوم جمہوریہ کے موقعہ پر یوٹی سطح کی تقریب میں قومی پرچم لہرایا۔

لیفٹیننٹ گورنر نے یوم جمہوریہ پریڈ کے دستوں کا معائینہ کیا اور سلامی لی۔ یوم جمہوریہ کی پریڈ میں فوج، بی ایس ایف، سی آر پی ایف، ایس ایس بی، آئی آر پی (خواتین اور مرد)، جموںوکشمیر پولیس، جے کے اے پی، یو ٹی ڈیزاسٹر رسپانس فورس، جموں و کشمیر فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز، جموں وکشمیر فارسٹ پروٹیکشن فورس، ایکسائز ڈیپارٹمنٹ،ایکسائز کے سمارٹ دستے ، سابق فوجی ، این سی سی ( لڑکیا ں اور لڑکے) ،بھارت سکائوٹس اینڈ گائیڈز ( گرلز اینڈ بوائز ) اور کئی سکولی دستے ،آرمی کے براس اینڈ پائپ بینڈ ،بی ایس ایف ،جموںوکشمیر پولیس ، جموںوکشمیر آرمڈ پولیس اور مختلف سکولوں کے بینڈ جوان ( لڑکیاں اور لڑکے ) شامل تھے۔

مختلف محکموں کی جانب سے وِکست بھارت سنکلپ یاترا، آجیویکا سے آتم نربھر بھارت ، ہر گھر نل سے جل، ویملم گرامم۔ سوچھتا اور وکاس کا سنکلپ اور پی ایم۔ ایس ایچ آر آئی پیش کئے گئے ٹیبلو تقریبات کی خاص بات رہی۔اِس موقعہ پر جے کے پی ڈیئر ڈیولز کی جانب سے موٹرسائیکل پر ایکروبیٹکس کا شاندار مظاہرہ، جمناسٹک، جموں کشمیر کی تاریخ اور ورثے کو اُجاگر کرنے اور کثرت میں وحدت اور قومی یکجہتی کے جذبے کا جشن منانے کے لئے رقص پرفارمنس بھی پیش کی گئی۔

اِس سے قبل لیفٹیننٹ گورنر نے پولیس شہدٔ کی یادگار اور بلیدان ستمبھ پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پولیس، فوج اور سی اے پی ایف کے بہادر شہیدأ کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔