لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ، متعلقہ حکام اور ایل جی سے مداخلت کی اپیل
سرینگر//پرائمری ہیلتھ سنٹر چونڈینا گاندربل میں طبی عملہ کی کمی کی وجہ سے مریضوںکو شدید مشکلات کاسامناکرنا پڑرہا ہے ۔ مقامی لوگوں نے الزام لگایا کہ یہاں ڈیجیٹل ایکسرے اور تشخیصی جانچ کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے مریض ڈسٹرکٹ ہسپتال جانے پر مجبور ہیں۔ وائس آف انڈیا کے نمائندے مجید گاندربلی کے مطابق گاندربل ضلع کے علاقے چونڈینا کے رہائشیوں نے الزام لگایا کہ پرائمری ہیلتھ سنٹر چونڈینا میں پچھلے کئی سالوں سے ڈاکٹر دستیاب نہیں ہے جس کی وجہ سے مریضوں کی دیکھ بھال بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ضلع گاندربل میں پہلا پرائمری ہیلتھ سنٹر چندینا ہے۔مقامی لوگوں نے الزام لگایا کہ یہاں ڈیجیٹل ایکسرے اور تشخیصی جانچ کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے مریض ڈسٹرکٹ ہسپتال جانے پر مجبور ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایبولینس یہاں پچھلے دس سال سے کام کر رہی تھی لیکن بدقسمتی سے اسے یہاں پی ایچ سی پیرپورہ شفٹ کر دیا گیا ہے اور ہمیں کافی پریشانی کا سامنا ہے۔مکینوں نے کہا کہ انہوں نے متعلقہ حکام اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے درخواست کی ہے کہ وہ ذاتی طور پر اس معاملے کو دیکھیں اور ان کی شکایات کا ازالہ کریں تاکہ لوگ راحت کی سانس لے سکیں۔










