جموں// اتر پردیش کا یوم تاسیس آج راج بھون جموں میں بڑی شان و شوکت کے ساتھ منایا گیا۔ اِس تقریب میںسینئر سرکاری اَفسران، طلبأ اور جموں و کشمیر میں رہنے والے اُتر پردیش کے لوگوں نے شرکت کی جو خصوصی مدعو تھے۔ اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے اُتر پردیش کے لوگوں اور معزز مہمانوں کو مبارک باد پیش کی۔اُنہوں نے کہا کہ اُتر پردیش بھگوان رام، بھگوان شری کرشنا، ویدوں اور اپنشدوں کی سرزمین بھی ہندوستان کی تہذیب اور سنسکار کا گہوارہ ہے۔ میری دعا ہے کہ ریاست ترقی کی راہ پر گامزن ہوتی رہے ۔لیفٹیننٹ گورنر نے اُتر پردیش کی شاندار تاریخ کو یاد کیا اور ریاست کے مجاہدین آزادی اور عظیم شخصیات کو بھی خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے جدید ہندوستان کی تعمیر میں بے پناہ خدمات اَنجام دیں۔فن کاروں نے روایتی لباس میںمسحور کن پرفارمنس سے اُتر پردیش کی خوبصورتی اور مقامی ثقافت کو ظاہر کیا اور کثرت میں وحدت کے جذبے کو اُجاگر کیا۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کشمیر ہاٹ میں سولفل کشمیر اقدام کے تحت ’ اَپنے کاریگر کو جانیں‘ کا اِفتتاح کیا
وزیر اعلیٰ نے تجدید شدہ وار میموریل کو دوبارہ وقف کیا اورجے اینڈ کے لائٹ اِنفنٹری رجمنٹل سینٹر کی 78 ویں یوم تاسیس تقریب میں شرکت کی
’ نشہ مُکت جموںوکشمیر ابھیان‘
چیف سیکرٹری نے جموں وکشمیر کے اَضلاع میں کے وِی اور جے این وِی کے قیام کے عمل کا جائزہ لیا
گذشتہ سال سے جموں و کشمیر میں 30 ہزار پوسٹوں کو ریفر کیا گیا ،
چیف سیکرٹری نے 100 روزہ نشہ مکت جے اینڈ کے مہم کیلئے نتائج پر مبنی ایجنڈا طے کیا
روس، امارات کا خلیج میں کشیدگی پر تبادلہ خیال
پوپ لیو الجزائر کی مسجد میں جوتے اتار کر داخل ہوئے
امریکہ کا ایران سے 20 سال تک یورینیم افزودگی روکنے کا مطالبہ
امریکی ناکہ بندی سے کشیدگی میں اضافہ ہو گا: چین










