سری نگر// کمشنر سیکرٹری محکمہ مکانات و شہری ترقی مندیپ کور نے بذریعہ ورچیول موڈ کشمیر کے شہری بلدیاتی اِداروں کے کام کاج کا تفصیلی جائزہ لیا تاکہ فلیگ شپ سکیموں، کیپیکس بجٹ کے تحت ترقیاتی سرگرمیوں، قصبوں کی خوبصورتی ، ہیومن ریسورس موبلائزیشن ، ریونیو وصولی ، صفائی ستھرائی اور دیگر اَربن کنیکٹ پروگراموں جیسے اہم اَقدامات کی پیش رفت اور عمل آوری کا جائزہ لیا جاسکے ۔ایک جامع پاور پوائنٹ پرزنٹیشن پیش کی گئی جس میں مجموعی محکمانہ جائزہ کے علاوہ بتایا گیا کہ گزشتہ چار برسوں میںکشمیر کے 40قصبوں میں عوامی اہمیت اور فلاحی و بہبود کے 665 منصوبے جیسے پبلک پارکس ، میریج ہالوں ، اوپن ایئر جیمز ،بس اَڈ ہ ، سلاٹر ہائوسز ، لین اور نالیاں وغیرہ شروع کئے گئے ہیں جن کی مالیت 490.78 کروڑ روپے ہے۔کمشنر سیکرٹری نے کشمیر کے تمام 40 یو ایل بیز کی جانب سے جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں اور دیگر اَربن کنیکٹ سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے شہر کی خوبصورتی اور صفائی ستھرائی بالخصوص تمام شہری علاقوں میں آبی ذخائر کی صفائی کی اہمیت پر زور دیا۔ کوڑاکرکٹ کو الگ الگ شکل میں صد فیصد ڈی ٹو ڈی جمع کرنے کو یقینی بنانے کی بھی ہدایات جاری کی گئیں۔ اس کے علاوہ فیکل سلج کے مناسب اِنتظام کو یقینی بنایا جائے جس سے شہری علاقوں میں صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال میں بہتری آئے گی۔ اِس بات پر بھی زور دیا گیا کہ ایس ڈبلیو ایم رولز 2016 میں طے شدہ اَصولوں کے مطابق تمام یو ایل بیز میں بُلک ویسٹ جنریٹروںکی لسٹنگ کی جائے گی۔اِس بات پر زور دیا گیا کہ شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنانے کے لئے ان یو ایل بیز میں اِنتظامی عمل کوبہتر کرنے کے لئے آن لائن حل نافذ کئے جائیں گے۔ متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی گئیں کہ شہری بلدیاتی اِداروں کی جانب سے فراہم کی جانے والی مزید خدمات کو آن لائن سروسز کے دائرے میں شامل کرنے کے اِمکانات تلاش کریں۔مندیپ کور نے یو ایل بی کی جی آئی ایس میپنگ کے عمل کو مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا جس سے شہری علاقوں کے اَندر تمام محکموں کو اِس کی بہتر اِفادیت کے لئے اَپنے ترقیاتی بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی کرنے میں مدد ملے گی اور یو ایل بی کی مالی حالت کو بھی بہتر بنایا جاسکے گا۔ اِس کے علاوہ اِس سے ہمیں بہتر حکمرانی کے لئے دیہی اور شہری یکجہتی کے اِمکانات تلاش کرنے میں مدد ملے گی۔یو ایل بیز کے تمام وارڈوں میں ترقیاتی سرگرمیوں کی مناسب منصوبہ بندی کو ممکن بنانے کے لئے حلقہ بندیوں کے عمل کو کم سے کم وقت میں مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔کمشنر سیکرٹری نے افسران پر زور دیا کہ وہ شہری ترقی، صفائی ستھرائی اور مرکزی معاونت والی سکیموں کی عمل آوری میں درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے جوش و لگن کے ساتھ کام کریں ۔ اِس کے علاوہ تمام سرگرمیوں کے قابل پیمائش نتائج کو یقینی بنائیں۔ ڈائریکٹر اربن لوکل باڈیز کشمیر نے اس بات کو یقینی بنایا کہ 40 اربن لوکل باڈیز شہریوں کو معیاری خدمات کی فراہمی اور شہری علاقوں کی دیرپا ترقی کو فروغ دینے کے لئے پُرعزم ہیں۔میٹنگ میں ڈائریکٹر اَربن لوکل باڈیز کشمیر مطہورہ معصوم، سپیشل سیکرٹری مکانات و شہری ترقی محکمہ نریندر کھجوریہ، سپیشل سیکرٹری ایس بی ایم یواورپی ایم سواندھی،چیف اِنجینئر مکانات و شہری ترقی محکمہ ، ڈائریکٹر فائنانس مکانات و شہری ترقی محکمہ اور جوائنٹ ڈائریکٹر (پی اینڈ ایس) ایچ اینڈ یو ڈی ڈی نے شرکت کی۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کشمیر ہاٹ میں سولفل کشمیر اقدام کے تحت ’ اَپنے کاریگر کو جانیں‘ کا اِفتتاح کیا
وزیر اعلیٰ نے تجدید شدہ وار میموریل کو دوبارہ وقف کیا اورجے اینڈ کے لائٹ اِنفنٹری رجمنٹل سینٹر کی 78 ویں یوم تاسیس تقریب میں شرکت کی
’ نشہ مُکت جموںوکشمیر ابھیان‘
چیف سیکرٹری نے جموں وکشمیر کے اَضلاع میں کے وِی اور جے این وِی کے قیام کے عمل کا جائزہ لیا
گذشتہ سال سے جموں و کشمیر میں 30 ہزار پوسٹوں کو ریفر کیا گیا ،
چیف سیکرٹری نے 100 روزہ نشہ مکت جے اینڈ کے مہم کیلئے نتائج پر مبنی ایجنڈا طے کیا
روس، امارات کا خلیج میں کشیدگی پر تبادلہ خیال
پوپ لیو الجزائر کی مسجد میں جوتے اتار کر داخل ہوئے
امریکہ کا ایران سے 20 سال تک یورینیم افزودگی روکنے کا مطالبہ
امریکی ناکہ بندی سے کشیدگی میں اضافہ ہو گا: چین










