Yasha Mudgal joins Viksit Bharat Sankalp Yatra at Bijbehara

یشامدگل بیج بہاڑہ میں ’ وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘ میں شامل ہوئیں

اننت ناگ//کمشنر سیکرٹری سیاحت یشامدگل نے قومی ترقی کے عزم کا ایک اہم مظاہرہ کرتے ہوئے اننت ناگ کے بیج بہاڑہ کے تاریخی چنار قصبے میں یادگاری’ وِکست بھارت سنکلپ یاترا ‘میں شامل ہوئیں۔یہ سفر اَپنے شہریوں کی فلاح و بہبود کے لئے حکومت کی ترقیاتی اَقدامات کے تبدیلی عزم کا ثبوت ہے۔یشامدگل نے جاری یاترا کے ایک حصے کے طور پر مقامی باشندوں کے ساتھ بات چیت کی اور علاقے میں مرکزی حکومت کی مختلف سکیموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا ۔ یاترا کا مقصد نہ صرف سرکاری اَقدامات کو اُجاگر کرنا ہے بلکہ ان کی پیش رفت کی نگرانی کرنا اور مختلف فلاحی سکیموں کے بایر میں لوگوں میں بیداری پیدا کرنا ہے۔اِس پہل کے تحت اِنفارمیشن، ایجوکیشن اینڈ کمیونی کیشن (آئی ای سی) مواد سے بھری موبائل وین مرکزی حکومت کی متعدد سکیموں کے بارے میں عوام میں بیداری پیدا کرتی ہیں۔ وین میں ساؤنڈ سسٹم اور ڈیجیٹل ایل ای ڈی سکرین پر وزیر اعظم کے خطاب کے ویڈیوز، فائدہ اُٹھانے والوں کے تعریفی اور معلوماتی کلپس اور وزیر اعظم نریندر مودی کا ایک خصوصی پیغام دکھایا گیا جس میں اُنہوں نے لوگوں کو ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کرنے کا عہد کرنے کی ترغیب دی۔ تقریب میں موجود لوگوں نے سنکلپ کا عہد لیا اور اِس مقصد کے تئیں اَپنی لگن کا اِظہار کیا۔یہ یاترا شہری اور دیہی دونوں علاقوں پرتوجی مرکوز کرتی ہے جس میں پی ایم سواندھی، پی ایم وشوکرما یوجنا، پی ایم مدرا یوجنا، پی ایم اجولا یوجنا، سٹارٹ اپ اِنڈیا، سٹینڈ اپ اِنڈیا، آیوشمان بھارت، پی ایم آواس یوجنا (اربن)، ایس بی ایم (اربن)، پی ایم ای بس سیوا، امرت، پی ایم بھارتیہ جن اوشدھی پریوجنا، اُجالا یوجنا، سوبھاگیہ یوجنا، ڈیجیٹل پے منٹ ، اِنفراسٹرکچر، کھیلو اِنڈیا ، آر سی ایس: اڑان، وندے بھارت ٹرینیں اور امرت بھارت سٹیشن سکیم اور آیوشمان بھارت پی ایم جے اے وائی، پی ایم جی کے اے وائی، ڈی اے وائی۔این آر ایل ایم، پی ایم آواس یوجنا دیہی، پی ایم اُجولا یوجنا، پی ایم کسان سمن، پی ایم وشوکرما، کے سی سی، پی ایم پوشن ابھیان، جے جے ایم اور سوامیتوا جیسی اہم سکیموں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔سینکڑوں شرکأنے فلیگ شپ سکیموں کا فائدہ براہِ راست لوگوں تک پہنچانے کے لئے مرکزی حکومت کی ستائش کی ۔ کئی پروگراموں کے ذریعے پردھان منتری جن دھن یوجنا، آیوشمان بھارت، کسان سمن ندھی اور دیگر جیسے اہم اَقدامات کے ٹھوس اثرات کو ظاہر کیا گیا۔لوگوں نے’’میری کہانی ،میری زبانی‘‘ کے تحت اَپنے تجربات کا اشتراک کیا اور اِن سکیموں کے ان کی زندگی پر حقیقی اثرات کی عکاسی کی اور پی ایم اے وائی ، یو ایم ای ڈی ، پی ایم جے اے وائی ، کے سی سی ، پی ایم کسان ، پوشن ابھیان ، اولڈ پنشن وغیرہ جیسی سکیموں کی کامیابی کی داستانوں کا اِشتراک کیا۔اِس تقریب میں ثقافتی تنوع اور فنکارانہ صلاحیتوں کو ظاہرکرنے والی پرفارمنس اور پرزنٹیشنوں کے ایک متحرک مظاہرہ سے سامعین کو محظوظ و مسحور کیا۔اِس موقعہ پر سکولی طلباء کی جانب سے تھیم پر مبنی ثقافتی پرفارمنس بشمول ’’ دھرتی کہے پکا ر کے ‘ ، ’ نکڑ ناٹک‘ اور گیت پیش کئے گئے ۔کمشنر سیکرٹری سیاحت نے اِستفادہ کنندگان سے بات چیت کی، پردھان منتری آواس یوجنا ( جی) او رپی ایم آواس یوجنا ( یو) جیسی متعدد مرکزی معاونت والی سکیموں کے لئے سر ٹیفکیٹ تقسیم کئے اور اُنہیں مبارک باد دی۔ جل جیون مشن، پی ایم ای جی پی اور سوچھ بھارت مشن کے تحت کامیابیوں کے لیے توصیفی نامے پیش کئے گئے۔بیج بہاڑہ میںوِکست بھارت رتھ کی آمد مسلسل عوامی بہبود کے لئے حکومت کے عزم کی علامت ہے۔شرکأ نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ریکارڈ شدہ پیغام کو بغور سنا۔کمشنر سیکرٹری نے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، ’وِکست بھارت سنکلپ یاترا ‘کے پیچھے وزیر اعظم نریندر مودی کے ویژن پر زور دیاجس میں وسیع پیمانے پر بیداری، ان تک رسائی، سرکاری فلاحی سکیموں کے اِستعمال میں سہولیت فراہم کرنے اور سکیموں کی تکمیل پر توجہ دی گئی ہے۔ اِس یاترا نے ترقی کو فروغ دینے، سرکاری سکیموں کو فروغ دینے اور شہریوں پر مبنی پروگراموں کے تحت مقصد حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔یشا مدگل نے اَفسروں، پی آر آئی ممبران، طلبأ اور شہریوں کو ’’ ہمارا سنکلپ وِکست بھارت‘‘کا حلف دِلایا۔کمشنر سیکرٹری اور ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ایس ایف حامدنے تقریب کے اِختتام پر مختلف سرکاری محکموں کی طرف سے لگائے گئے سٹالوںکا معائینہ کیا، اَفسران سے بات چیت کی اور زمینی سطح پر مختلف سکیموں کے تحت پیش رفت کا جائزہ لیا۔’’وِکست بھارت سنکلپ یاترا ‘‘جامع ترقی اور شہریوں کی فلاح و بہبود کے لئے ایک محرک قوت کے طور پر گونج رہی ہے اور ترقی کے منظر نامے پر ایک اَنمٹ نشان چھوڑ رہی ہے۔