بارہمولہ//ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ منگا شیرپا نے ڈی سی آفس کے کانفرنس ہال میں ریونیو افسران کی ایک جامع میٹنگ منعقد کی جس میں ڈیجیٹائزیشن، کوالٹی چیک، اور جمعبندیوں کی بروقت تکمیل سے متعلق اہم اَمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ میں پی ایس جی اے کے تحت کیڈسٹرل نقشوں، ایس وی اے ایم آئی ٹی وی اے، پی ایم کسان میوٹیشن اور آن لائن سروس ڈیلیوری کے جیوریفرنسنگ پر توجہ مرکوز کی گئی۔اے ڈی سی بارہمولہ ڈاکٹر ظہور احمد رینہ نے چیئر کو محکمہ ریونیو کے کام کاج کے بارے میں جانکاری دی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے صد فیصد غلطیوں سے پاک ڈیجیٹلائزڈ جمعبندیوں کی اہمیت پر زور دیا اور افسران سے کہاکہ وہ مختلف عمل کے لئے ٹائم لائنز کو پورا کریں۔منگا شیر پا نے عدالتی مقدمات کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ریونیو افسران کو ہدایت دی کہ وہ ریونیو کورٹ معاملات کو ترجیح دیں اور اُنہیں آر سی سی ایم ایس پورٹل پر بروقت اَپ لوڈ کرنے کو یقینی بنائیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے قواعد کی پاسداری پر زور دیتے ہوئے اَفسران پر زور دیا کہ وہ پی ایس جی اے کے مقدمات کو فوری طور پر نمٹا دیں۔ میٹنگ کا مقصد محکمہ ریونیو کے اندر مجموعی کارکردگی اور خدمات کی فراہمی کو بڑھانا، احتساب کے کلچر کو فروغ دینا اور بروقت عملدرآمد کرنا تھا۔میٹنگ میں اسسٹنٹ کمشنر ریونیو بارہمولہ پیرزادہ ممتاز احمد، ضلع کے تمام تحصیلدار اور دیگر ریونیو افسران و ملازمین موجود تھے۔










