ہر کوئی محسوس کرتا ہے کہ ایک نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے ، اسے بھگوان رام کی آشیرباد حاصل / راجناتھ سنگھ
سرینگر // وزیر اعظم مودی کی قیادت میں انقلابی کام ہو رہے ہیں اور ہر کوئی محسوس کرتا ہے کہ ایک نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے کی بات کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ایک طویل عرصے کے بعدرام دوبارہ ایودھیا لوٹ رہے ہیں۔ ’’یہ ہم سب کیلئے بڑی خوشی کی بات ہے۔ ہم سب خوش قسمت ہیں کہ ہمیں اس لمحے کو دیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ایودھیا مندر میں رام للا کی مورتی کی تقدیس کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کی ستائش کی اور کہا کہ انہیں بھگوان رام کی آشیرباد حاصل ہے۔راجناتھ سنگھ نے ایودھیا میں ہونے والے واقعہ کو ’’انقلابی کام‘‘قرار دیا اور کہا کہ وہ لوگ خوش قسمت ہیں جنہوں نے اس لمحے کو دیکھا۔راجناتھ سنگھ نے نامہ نگاروں کو بتایا، ’’یہ ایک انقلابی کام ہو رہا ہے۔ ’’ہر کوئی محسوس کرتا ہے کہ ایک نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے۔ رام للا کی پران پرتیشتھا کے نتیجے میں، ہم سب محسوس کر رہے ہیں کہ ایک طویل عرصے کے بعد، مریدا پرشوتم رام دوبارہ ایودھیا لوٹ رہے ہیں۔ ’’یہ ہم سب کے لیے بڑی خوشی کی بات ہے۔ ہم سب خوش قسمت ہیں کہ ہمیں اس لمحے کو دیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔ راجناتھ سنگھ نے کہا ‘‘ہمارے وزیراعظم نے ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے۔ اور، اسے بھگوان رام کی آشیرباد حاصل ہے۔ ‘‘ اپوزیشن لیڈروں کے ایودھیا میں تقدیس کی تقریب کو چھوڑنے پر سنگھ نے کہا’’مجھے کسی (سیاسی) پارٹی پر ردعمل ظاہر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ رام مندر میں رام للا کی مورتی کی تقدیس کے بعد ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ بھگوان رام اب خیمے میں نہیں رہیں گے بلکہ اب ایک شاندار مندر میں قیام کریں گے‘‘۔










