کپواڑہ//وزارتِ مائیکرو، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز( ایم ایس ایم ای) نے محکمہ ہینڈی کرافٹ اور ہینڈ لوم کے اشتراک سے آج ٹاؤن ہال کپواڑہ میں ایک روزہ اَنٹرپرینیور شپ بیداری پروگرام کا اِنعقاد کیا۔اِس موقعہ پرضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ آیوشی سوڈان مہمان خصوصی تھیں۔اِس تقریب میں ضلع کی خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے محکموں کو ہدایت دی کہ وہ دلچسپی رکھنے والی خواتین کو ساتھ لے کر چلیں تاکہ وہ مختلف سرکاری سکیموں سے فائدہ اُٹھا سکیں۔ اُنہوں نے شرکأکو آگے آنے اور سکیموں سے فائدہ اُٹھانے کی بھی ترغیب دی۔کیمپ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرہینڈی کرافٹس کپواڑہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایم ایس ایم اِی اور محکموں کے دیگر ممبران نے شرکت کی۔مقررین نے شرکأ کی معلومات اوربیداری کے لئے مختلف پلیٹ فارموں اور محکمانہ اَقدامات پر روشنی ڈالی۔










