ram mandir

حکومت کی میڈیا اداروں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو ہدایت

رام مندر کی تقریب سے وابستہ فرضی اور بے بنیاد مواد کو شائع کرنے سے گریز کریں

سرینگر///حکومت نے میڈیا اداروں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے کہا ہے کہ وہ رام مندر کی تقریب سے وابستہ فرضی اور بے بنیاد مواد کو شائع کرنے سے گریز کریں۔وائس آف انڈیا کے مطابق حکومت نے میڈیا اداروں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے کہاہے کہ وہ رام مندر کی تقریب سے وابستہ فرضی اور بے بنیاد مواد کو شائع کرنے سے گریزکریں۔ ایک ایڈوائزری میں اطلاعات و نشریات کی وزارت نے کہا ہے کہ یہ بات مشاہدے میںآئی ہے کہ میڈیا بالخصوص سوشل میڈیا پر کچھ غیرمصدقہ، اشتعال انگیز، فرضی اور بے بنیادپیغامات پھیلائے جارہے ہیں، جو فرقہ وارانہ ہم آہنگی، بھائی چارہ اور امن عامہ کو بگاڑسکتے ہیں۔ وزارت نے کیبل ٹیلی ویڑن نیٹ ورکس ضابطے سے متعلق قانون 1995کی دفعات کیطرف توجہ مبذول کرائی۔ پروگرام کے ضابطوں کے مطابق کیبل سروس کے ذریعے کوئی بھی ایساپروگرام نشر نہیں کیا جاسکتا جس میں مذاہب یا برادریوں پر حملے کرنے والوں یا مذہبیگروپوں کو توہین کرنے والے مواد شامل ہوں یا تصاویر یا الفاظ ہوں یا ایسا مواد ہو جوفرقہ وارانہ رویوں کو فروغ دیتے ہوں۔اسی طرح کوئی بھی فحش یا ہتک آمیز مواد جان بوجھ کر، فرضی،اشتعال انگیز مواد اور آدھی سچائی پر مبنی، ممکنہ طور پر تشدد کی حوصلہ افزائی یا امنو امان کو بگاڑنے والی کوئی ایسی چیز ہوں، جو ملک دشمن رویوں کو فروغ دیتے ہوں نشرنہ کیے جائیں۔