ریاسی//قبائلی امور کی وزارت حکومت ہند میں ڈائریکٹر، وکشت بھارت سنکلپ یاترا کی پربھاری آفیسر سنگیتا گپتا نے گورنمنٹ ہائیر سکینڈری اسکول لیتر بلاک پونی ریاسی کا دورہ کیا ۔ اس تقریب میں مستفید ہونے والوں اور مقامی لوگوں بشمول اے ڈی سی ریاسی ، تحصیلدار پونی ، بی ڈی او پنتھل اور پونی ، بی ایم او ، پی آر آئی ممبران ، اساتذہ ، طلباء اور دیگر ممتاز شخصیات نے شرکت کی ۔ وی بی ایس وائی کے ایک حصے کے طور پر سنگیتا گپتا نے شرکاء کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی کت ویژن پر زور دیتے ہوئے وکشت بھارت کا عہد لیا ۔ پروگرام کے دوران وزیر اعظم کا ایک ریکارڈ شدہ ویڈیو پیغام اور وکشت بھارت سنکلپ یاترا کے مقاصد کو اجاگر کرنے والی فلم کی کی نمائش کی گئی ۔ سنگیتا گپتا نے اجولا گیس کنکشن کی تقسیم کی قیادت کی ۔سرکاری محکموں کی طرف سے لگائے گئے اسٹالوں کا معائینہ کرتے ہوئے ڈائریکٹر گپتا نے بڑی سرکاری اسکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے پر زور دیا ۔ انہوں نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے شہریوں کو جاری یاترا میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دی ۔ ڈائریکٹر سنگیتا گپتا نے تمام گرام پنچائتوں کو حکومت کی طرف سے اسپانسر شدہ اسکیموں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے میں وکشت بھارت سنکلپ وین کے اہم کردار پر زور دیا ۔ یاترا کا مقصد تمام اسکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے اور ریاست بھر میں تمام اسکیموں کے حقیقی استفادہ کنندگان سے ملاقاتیں کرنا ہے ۔ ڈائریکٹر نے شہریوں کو فوائد اور بروقت خدمات فراہم کرنے میں حکومت کے عزم کو ظاہر کرتے ہوئے ضلع بھر میں کامیاب وکشت بھارت سنکلپ یاترا کے انعقاد کیلئے ریاسی انتظامیہ کی تعریف کی ۔
وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے سری نگر میں 80 ویں یوم آزادی کے موقعہ پر قومی پرچم لہرایا
اننت ناگ میں حب الوطنی اور جوش و جذبے کے ساتھ80 ویں یوم آزادی کی تقریبات کا اِنعقاد
جموںوکشمیر ریذیڈنٹ کمیشن نے 80واں یوم آزادی منایا
سیّد شکیل شان کو شاندار کارکردگی او رکثیر الجہتی خدمات کے اعتراف میں ’ایوارڈ آف ایکسی لینس‘ سے نوازا گیا
لیفٹیننٹ گورنر نے 80ویں یوم آزادی کے موقعہ پر لوک بھون میں قومی پرچم لہرایا
وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے 80ویں یومِ آزادی کے موقعہ پر ’بلیدان سمبھ ‘ پر گل دائرے چڑھائے
جاوید رانا نے پونچھ میں قومی پرچم لہرایا
وزیر ستیش شرما نے 80ویں یوم آزادی کے موقعہ پر قومی پرچم لہرایا
بی او پی اِی اِی نے جموں او رسری نگر میں 80واں یوم آزادی منایا
ناصر اسلم وانی نے 80ویں یوم آزادی کے موقعہ پر ڈِی پی ایل کپواڑہ میں قومی پرچم لہرایا او رسلامی لی










