سرینگر//حقانی میموریل ٹرسٹ جموں و کشمیر نے حضرت عبدالرحمان ترکستانی المعروف بلبل شاہ رحمتہ اللہ علیہ کو ان کے عرس شریف پر نذرانہ عقیدت پیش کیا ہے ۔کشمیر پریس سروس کے موصولہ بیان کے مطابق ٹرسٹ کے سرپرست اعلیٰ سید حمید اللہ حقانی اور جنرل سیکریٹری بشیر احمد ڈار نے حضرت بلبل شاہؒ کو گلہائے عقیدت اداکرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت بلبل شاہ رحمتہ اللہ علیہ کو یہ شرف حاصل ہے کہ وہ کشمیر کے پہلے صوفی مانے جاتے ہیں جنہوں نے یہاں اسلام کی اشاعت کی شروعات کیں۔آپ ؒکے ذریعے جو کشمیر میں اسلام اور تصوف کی بنیاد پڑی وہ اتنی پختہ ثابت ہوئی کہ بعد میں اسی پر شاندار عمارت تیار ہوئی۔ایسی عمارت جوآج بھی قائم ودائم ہے اور انشاء للہ صبح قیامت تک قائم رہے گی۔ ان کے اعمال سے متاثر ہوکر یہاں کی اکثریت حلقہ بگوش اسلام ہوئی۔کشمیرمیں تصوف کی آمدنے حالات کے دھارے کو بدل ڈالااور لوگوں کی زندگیوں میں انقلاب برپا کردیا۔اس کے بعد کشمیر کی تہذیب بدلنے لگی اور ہر شئے پر روحانی اثرات مرتب ہونے لگے۔یہ محض روحانی نہیں بلکہ ثقافتی،معاشرتی اور لسانی انقلاب بھی تھااسلام کشمیر میں قلندرانہ لباس میں پہنچااور اسے یہاں تک لانے والے بلبل شاہ ؒجیسے وہ نیک دل افراد تھے۔ان کے عقائد واعمال نے عوام کو اپناگرویدہ بنا لیا۔انہوں نے اپنے آرام وآسائش کا خیال کئے بغیر اللہ کی مخلوق کے لئے کام کیا۔مسجدیں بنوائیں،خانقاہیں تعمیر کرائیں،لنگرجاری کئے،مسافرخانے بنوائے اور عوام کو فائدہ پہنچانے کی ہرممکن کوشش کی۔ انہوں نے یہاں انسانی مساوات ،بھائی چارہ،اخلاق اور محبت و اخوت کی اقدار کو فروغ دیا۔ ٹرسٹ کے جملہ عہدہ داران و اراکین ،مرکزی کونسل کے سنیئرممبران منظور احمد ملک، سمیع اللہ حقانی ،غلام محمد حقانی، محمد یوسف راتھر، ضلع صدور ٹرسٹ سرینگر ،پلوامہ،بارہمولہ، اسلام آباد،کپوارہ مولانا محمد شفیع ، مولانا سمیع اللہ بٹ ،محمد اسداللہ ،مشتاق احمد حقانی ، سید غلام ربانی شعبہ تعلیم کے سربراہ مفتی قمرالدین اور سینئر ممبر مولانا طارق مصباحی، تحریک اسلامی جموں وکشمیر، ابن حقانی یوتھ فاونڈیشن جموں و کشمیر، شعبہ تعلیم کے زعما، ٹرسٹ سے وابستہ اداروں تحریک اسلامی جموں و کشمیر، ابن حقانی یوتھ فاونڈیشن ، دارلعلوم حقانیہ سویہ بگ ، دارلعلوم قریشیہ شیری بارہمولہ ، دارلعلوم سلطان العارفین ترچھل پلوامہ ،دارلعلوم فیضان مدینہ آروہ بیروہ، دارلعلوم شاہ ولی اللہ ست بونن کپوارہ ،جامع ہدایت البنات کرالہار ، دارلعلوم رحمت عالم یار بگ رفیع آباد، دارلعلوم صدیقیہ لٹھی شاٹ سوپور ،دارلعلوم حنفیہ گنڈ براٹھ ، مدرسہ نور الاسلام براٹھ کلان سوپور، دارلعلوم سید اسماعیل بخاری شتلوہ ، دارلعلوم کاشانیہ ربن سوپور ، حنفیہ دارلعلوم حیّ علی الفلاح ہد پورہ کھی ٹنگن ، دارلعلوم الاعتقاد فیضانِ مدینہ ترکانجن اور ،مدرسہ اسلامیہ مصباح العلوم نلی گھرکوٹ مہوڑہ اوڑی کے منتظمین و مدرسین نے بھی حضرت بلبل شاہ رحمتہ اللہ علیہ کو شاندار الفاظ میں گلہائے عقیدت پیش کیے ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں آئی ایف ایف سی او کی خواتین کسان کانفرنس میں شرکت کی
سکینہ اِیتو نے اودھمپور سڑک حادثے میں کالج طالبہ کی موت پر گہرے دُکھ کا اِظہا رکیا
وزیرجاوید ڈار نے بارہمولہ میں محکمہ تعلیم کے کام کاج کا جائزہ لیا
چیف سیکرٹری نے جموں وکشمیر میں پی ایم آئی ایس کے اثرات اور عمل آوری کا جائزہ لیا
جاوید رانا نے آئی ڈِی پی ایس مینڈھر میں اخلاقی اَقدار اور مجموعی ترقی کو فروغ دینے کی وکالت کی
ہائوس کمیٹی نے راجوری ۔ پونچھ میں جل جیون مشن منصوبوں کا زمینی معائینہ شروع کیا
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کشمیر ہاٹ میں سولفل کشمیر اقدام کے تحت ’ اَپنے کاریگر کو جانیں‘ کا اِفتتاح کیا
وزیر اعلیٰ نے تجدید شدہ وار میموریل کو دوبارہ وقف کیا اورجے اینڈ کے لائٹ اِنفنٹری رجمنٹل سینٹر کی 78 ویں یوم تاسیس تقریب میں شرکت کی
’ نشہ مُکت جموںوکشمیر ابھیان‘
چیف سیکرٹری نے جموں وکشمیر کے اَضلاع میں کے وِی اور جے این وِی کے قیام کے عمل کا جائزہ لیا










