DC Jammu in presence of Transport Commissioner, J&K, Rajinder Singh Tara flagged-off an awareness rally

ضلع ترقیاتی کمشنر جموں نے روڈ سیفٹی بیداری ریلی کو جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا

جموں//ضلع ترقیاتی کمشنر سچن کمار واشیانے ٹرانسپورٹ کمشنر جموں و کشمیر راجندر سنگھ تارا کی موجودگی میں آج گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول گاندھی نگر سے جاری نیشنل روڈ سیفٹی مہینہ 2024ء کے ایک حصے کے طور پر بیداری ریلی کو ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کی اَشد ضروری پر زور دیا۔ اُنہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ محفوظ ڈرائیونگ کو ترجیح دیں اور احتیاطی تدابیر جیسے ہیلمٹ ، سیٹ بیلٹ پہننے اور سڑک اِستعمال کرنے والے تمام صارفین کی حفاظت کے لئے رفتار کی حد پر عمل کرنے پر زور دیا۔ اُنہوں نے ڈرائیوروں اور پیدل چلنے والوں کو ضروری احتیاطی تدابیر سے بیداری کرنے پر بھی زور دیا۔اُنہوں نے ملک میں سڑک ٹریفک حادثات اور اس سے وابستہ اموات کی خطرناک شرح کو تسلیم کرتے ہوئے ایسے واقعات کو کم کرنے کے لئے اِجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔اِس کے علاوہ ضلع ترقیاتی کمشنر نے طلبأ، اَساتذہ اور موٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین میں روڈ سیفٹی پلیج پڑھایا۔تقریب کے دوران ٹرانسپورٹ کمشنرجموں و کشمیرراجندر سنگھ تارا نے بالخصوص نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ سڑکوں پر تیز رفتاری سے گاڑی چلانے سے گریز کریں ۔اُنہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ ٹریفک قوانین کی تعمیل کے کلچراور بالخصوص نوجوانوں پود میں محفوظ ڈرائیونگ کی عادات کو فروغ دیں۔یہ ریلی جس میں تقریباً 250 طلبأ شامل تھے، اپسرا روڈ گاندھی نگر سے گزرتے ہوئے عام لوگوں کو بیداری پیدا کرنے کے لئے روڈ سیفٹی پیغامات کی نمائش کے ساتھ اِختتام پذیر ہوئی ۔آخیر پر گاندھی نگر میں شرکأ کو گرین بیلٹ ریفر یشمنٹ دیا گیا۔اِس سے قبل ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر جموں پنکج بھگوترا نے مہمانوں کا رسمی اِستقبال کیا۔اِس موقعہ پر چیف ایجوکیشن آفیسر جموں کے پادھا، اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر ریحانہ تبسم، جے کے اے ایس، اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر، بورڈ آف انسپکشن (گڈز) کی اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر ایشا چب، فلائنگ سکارڈ کے اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر کلدیپ سنگھ، نیرج شرما ایم وی آئیز، لیکچررز اور طلبأ کی بڑی تعداد موجود تھی۔