ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ نے دُور اُفتادہ اتھواتو میں عوامی رَسائی پروگرام کا اِنعقاد کیا

ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ نے دُور اُفتادہ اتھواتو میں عوامی رَسائی پروگرام کا اِنعقاد کیا

بانڈی پورہ//ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ شکیل الرحمان راتھر نے اِنتظامیہ اور عوام کے درمیان خلیج کو ختم کرنے کے لئے آج ضلع بانڈی پورہ کے دور اُفتادہ اتھواتو علاقے میں ایک عوامی رابطہ پروگرام کا اِنعقاد کیا۔یہ پروگرام مقامی لوگوں کی شکایات کو دُور کرنے اور ان کے مسائل کے بروقت حل کو یقینی بنانے کے لئے منعقد کیا گیا تھا۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ کے ساتھ ضلع اِنتظامیہ کے سینئر اَفسران بشمول ایگزیکٹیو اِنجینئران ، تحصیل دار بانڈی پورہ ، متعلقہ بی ڈی او ، ڈی ایف او بانڈی پورہ کے علاوہ دیگر متعلقہ اَفسران بھی موجود تھےضلع ترقیاتی کمشنر نے گائوں والوں کے ایک بڑے اِجتماع سے بات چیت کی اور ان کے مسائل اور شکایات کو بغور سُنا۔ مکینوںنے پینے کے پانی کی فراہمی، سڑک رابطے، صحت سہولیات، تعلیم کے بنیادی ڈھانچے، موبائل نیٹ ورک کنکٹویٹی اور رُوزگار کے مواقع جیسی بنیادی سہولیات سے متعلق مختلف معاملات اُٹھائے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے دیہاتوںکو فوری کارروائی کی یقین دہانی کی اور متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ ترجیحی بنیادوں پر ان کے مسائل کے حل کے لئے ایک جامع ایکشن پلان تیار کریںاُنہوں نے بین محکمانہ کوآرڈی نیشن کی اہمیت اور علاقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کی ضرورت پر زور دیا۔اِس موقعہ پر ضلع تریاتی کمشنرنے لوگوں کو فراہم کی جانے والی مختلف سہولیات کا جائزہ لیا جن میںلینڈ پاس بُک اور وراثتی اِنتقال، آیوشمان بھارت صحت کارڈ کے علاوہ دیگر عام سہولیات شامل ہیں۔اِس موقعہ پر تحصیل دار بانڈی پورہ کو ہدایت دی گئی کہ وہ زیر اِلتوأ لینڈ پاس بک کے اجرأ اور وراثت میں تبدیلیوں کی تصدیق کے عمل کو ایک ہفتہ کے اَندر مثبت اَنداز میں مکمل کریں۔اُنہوں نے متعلقہ بی ڈی او کو ہدایت دی کہ وہ آر ڈی ڈی سے متعلق تمام امور بشمول پی ایم اے وائی اور ترقیاتی مطالبات کا جائزہ لیں تاکہ ترجیحی بنیادوں پر آئندہ منصوبوں میں ضروری غور و خوض کیا جاسکے۔شکیل الرحمٰن نے کہا کہ عوام سے رابطہ قائم کرنے، ان کے مسائل کو سمجھنے اور ان کے حل کے لئے کام کرنے کی مخلصانہ کوششیں درحقیقت ضلعی اِنتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اِنتظامیہ بانڈی پورہ کے تمام علاقوں میں مساوی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے پُرعزم ہے اور اتھواتو علاقے کو بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے معاملے میں مناسب توجہ دی جائے گی۔عوامی رسائی پروگرام کو گائوں والوں نے خوب سراہا اور ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ کی جانب سے ان کے دُور اُفتادہ علاقے کا دورہ کرنے اور ان کے مسائل کو حل کرنے کے اَقدامات کی ستائش کی۔اِس کے بعدضلع ترقیاتی کمشنر نے علاقے کا تفصیلی دورہ کیا اور خطے میں سیاحتی بنیادی ڈھانچے کا معائینہ کیا اور ماحول دوست اور دیرپا انداز میں سیاحت کے فروغ پر زور دیا۔