ادارہ ہفتہ روزہ دوران کے پوری ٹیم نے کیا اظہار رنج
سری نگر// ندائے کشمیر کے آن لائن ایڈیٹر شاہد مقبول کے دادا جان حاجی عبدل کریم صوفی ساکنہ وندک پورہ پلوامہ انتقال کرگئے۔ ان کے انتقال پر سماج کے مختلف طبقوں نے سخت رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پلوامہ کے وندک پورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے حاجی عبدل کریم صوفی جمعہ کی صبح سرینگر کے ایک ہسپتال میں انتقال کرگئے۔ وہ 75 برس کے تھے۔مرحوم ندائے کشمیر کے آن لائن ایڈیٹر ساہد مقبول کے دادا جان تھے۔مرحوم کے انتقال پر ادارہ ہفتہ روزہ دوران کے پوری ٹیم،دینی ،سماجی، صحافتی اور ادبی تنظیموں سے وابستہ افراد کے علاوہ سماج کے دیگر طبقوں سے وابستہ شخصیات نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان کے ساتھ تعزیت کی ہے۔ادھر ڈسڑکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ کے جنرل سکریٹری غلام محمد دلشاد، ندائے کشمیر نامہ نگار منجیت پال، نامور شاعر عبدالرحمان فدا، ندائے کشمیر کے بیرو چیف ساوتھ کشمیر فیاض جمال، سماجی کارکن محمد الطاف جڈورہ، جموں و کشمیر سول سوسائٹی فورم کے سربراہ فیاض اندرابی،خورشید وانی اور تنہا ایاز نے شاہد مقبول کے دادا جان کے انتقال پر سخت صدمے کا اظہار کیا۔مرحوم کے نماز جنازہ میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔مرحوم انتہائی شریف النفس انسان تھے۔ مرحوم نے ہمیشہ اپنی زندگی سادگی سے گزر بسرکی اور مرحوم کو اپنے علاقے میں لوگ عزت کی نگاہ سے دیکھتے تھے۔مرحوم کا رسم چہارم 4 جنوری 2024 کو انجام دیا جائے گا۔










