قمریہ سٹیڈیم میں ضلعی تقریب، پنچایت، بلاک، سب ڈویژن سطحوں پر شاندار تقریب منعقد کی جائے گی
گاندربل //ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شیامبیر نے یوم جمہوریہ تقریب کے اِنتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اَفسران اور دیگرشراک داروں کی میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ کو جانکاری دی گئی کہ مرکزی تقریب قمریہ سٹیڈیم گاندربل میں ہوگی جہاں مہمان خصوصی قومی پرچم لہرائیں گے اور مارچ پاسٹ کی سلامی لیں گے۔میٹنگ میں قومی تقریب کئے جانے والے مختلف اِنتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جس میں مرکزی مقام گراؤنڈ کی تیاری اور استحکام، پوڈیم، سیکورٹی، نشستیں، ٹرانسپورٹیشن، بیریکیڈنگ، پارکنگ، بجلی، ریفرشمٹ، میڈیکیئر، دستیابی، ایمبولینس، فائر ٹینڈرز کی تعیناتی، برف کی صفائی اور صفائی ستھرائی کے اَقدامات شامل ہیں۔میٹنگ کو بتایا گیا کہ ضلع پولیس، سی آر پی ایف، آرمڈ پولیس، این سی سی، پی ٹی ایس منیگام اور مختلف تعلیمی اِداروں کے طلبأ کے دستے مارچ پاسٹ پیش کریں گے۔ اِس کے علاوہ تقریب کے دوران طلبأ کی جانب سے تھیم پر مبنی ثقافتی پروگرام بھی پیش کئے جائیں گے۔ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے مارچ پاسٹ کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افراد کو ہدایت دی کہ طلبأ کو ضروری تربیت کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔میٹنگ میں یہ فیصلہ لیاگیا کہ تیاریاں ایس ایس پی گاندربل کی نگرانی میں کی جائیں گی۔میٹنگ میں چیف ایجوکیشن آفیسر، ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس آفیسر اور کلچرل آفیسر کو ہدایت دی گئی کہ وہ یوم آزادی کے موقعہ پر ثقافتی پروگرام کے اِنتظامات کو یقینی بنائیں۔اے ڈی سی گاندربل کو یوم جمہوریہ کی تقریبات سے متعلق تیاریوں کی سرگرمیوں کی نگرانی کے لئے نوڈل افسر کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔میٹنگ میں پنچایت، بلاک اور سب ڈویژن سطح پر منعقد ہونے والے یوم جمہوریہ کی تقریبات کے اِنتظامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی ڈی سی نے متعلقہ افراد کو ہدایت دی کہ ضلع میں تمام نشاندہی شدہ مقامات پر شاندار تقاریب کا انعقاد یقینی بنایا جائے۔تمام سب ڈویژنل اور بلاک سطح کے اَفسران کو ہدایت دی گئی کہ وہ اس کے مطابق متعلقہ اِنتظامات کریں۔ میٹنگ میں ایس ایس پی گاندربل نکھل بورکر، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر مشتاق احمد سمنانی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلزار احمد، اے سی آر، سی پی او، اے سی ڈی، ایس ڈی ایم کنگن اور مختلف محکموں کے ضلعی سربراہوں کے علاوہ سیکورٹی ایجنسیوں کے افسران نے شرکت کی۔










