سری نگر // سری نگر میونسپل کارپوریشن نے مرکزی حکومت کے’وِکست بھارت سنکلپ یاترا ‘ پہل کے تحت آج سری نگر شہر کے بمنہ ویسٹ تک اپنی رسائی بڑھادی۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر اعجاز اسد اور جوائنٹ کمشنر ایس ایم سی ریاض احمد شاہ نے بمنہ ویسٹ میں تقریبات کا احاطہ کرنے کے لئے آئی اِی سی وین کا خیرمقدم کیا جو کارپوریشن کی اَپنے دائرہ اِختیار میں عام لوگوں کے ساتھ رابطے کی کوششوں میں ایک اہم سنگ میل ہے ۔نامزد محکموں کے نمائندوں نے’وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘ کی تقریبات میں فعال طور پر حصہ لیا ہے ۔اِس پلیٹ فارم کو اپنی متعلقہ سکیموں کے بنیادی مقاصد اور طریقہ کار کی پیچیدگیوں کو واضح کرنے کے لئے استعمال کیا ہے۔اس مشترکہ کوشش کا بنیادی مقصد معلومات کے خلا کو پُر کرنا اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ شہریوں کومرکزی حکومت کی طرف سے ان کے لئے دستیاب بہت سے فوائد اور اِمدادی پروگراموں کے بارے میں اَچھی طرح سے آگاہ کیا جائے ۔کے










