گاندربل //عالمی شہرت یافتہ سیاحتی مقام سونہ مرگ برس سے ڈھکی چوٹیوں کی رونق میں کم درجہ حرارت کے ساتھ سال 2023ء کو اَلوداع کیا اور 2024ء کو پہلے دو روزہ نئے سال کے فیسٹول کے دوران جوش و خروش کے ساتھ خوش آمدید کہا جو آج اِختتام پذیر ہوا۔تقریبات کا آغاز ایک شاندار اِفتتاحی تقریب سے ہواجس میں مقامی معززین، ثقافتی پرفارمنس اور روایتی اور عصری سرگرمیوں کا ایک متنوع سلسلہ پیش کیا گیا۔برف سے ڈھکے گھاس کے میدانوں کے پس منظر میں سونہ مرگ ایک ناقابل فراموش تجربے کا کینوس بن گیا جس میں رات کے آسمان کو روشن کرنے والی شاندار آتش بازی اور سنہری گھاس کے میدانوں میں گونجنے والی دھنیں شامل تھیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شیامبیرنے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر مشتاق احمد سمنانی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلزار احمد کے ہمراہ مرکزی تقریب کی صدارت کی۔سونہ مرگ کے موسم سرما کی دلکشی سے پہلے ہی متاثر ہونے والے ملک کے مختلف حصوں سے آنے والے سیاحوں نے جوش و خروش سے آتش بازی اور تفریحی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔سیاحوں اور مقامی لوگوں کو کو تفریح فراہم کرنے کے لئے تقریبات کا ایک سلسلہ منعقد کیا گیا اورپوری جگہ متحرک روشنیوں کے ساتھ ایک فیسٹول کے تماشے میں تبدیل ہوئی۔سونہ مرگ کے کھلے میدان میں منعقدہ نئے سال کی تقریبات میں سیاحوں، مقامی لوگوں اور ضلع اِنتظامیہ اور محکمہ سیاحت کے اَفسران نے بڑے پیمانے پر شرکت کی۔فیسٹول میں موسیقی، رقص اور ڈراموں میں پرفارمنس پیش کی گئی ، ناظرین کو محظوظ کیا گیا اور سال 2023 ء کو پیار سے الوداع کہا گیا۔ضلع اِنتظامیہ کی جانب سے محکمہ سیاحت کے اِشتراک سے منعقدہ دو روزہ نئے سال کے فیسٹول کا مقصد نہ صرف سونہ مرگ کی قدرتی خوبصورتی کا جشن منانا تھا بلکہ اسے موسم سرما کے اہم مقام کے طور پر بھی پیش کرنا تھا۔ مقامی لوگوں اور سیاحوں نے ضلع اِنتظامیہ کو ان کی مؤثر تشہیر اور تشہیری کوششوں کے لئے سراہا ۔










