جموں//لیفٹنٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے آج راج بھون میں شہید حوالدار عبدالمجید کی اہلیہ محترمہ صغیرہ بی کو تقرری کا خط سونپا ۔ اس موقع پر شہید کے اہل خانہ بھی موجود تھے ۔ لفٹینٹ گورنر نے شہید حوالدار عبدالمجید کو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے راجوری میں انسداد دہشت گردی آپریشن کے دوران قوم کیلئے عظیم قربانی دی ۔ انہوں نے بہادر کے خاندان کو ہر ممکن مدد اور تعاون کا یقین دلایا ۔ اس ماہ کے شروع میں لفٹینٹ گورنر نے پونچھ کے اجوٹے میں شہید حوالدار عبدالمجید کے اہل خانہ سے ملاقات کی تھی ۔










