drug

بارہمولہ میں منشیات فروشی کیخلاف جنگ جاری

پولیس نے خاتون سمیت 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا

سری نگر// سماج سے منشیات کو ختم کرنے کی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، پولیس نے بارہمولہ میں خاتون سمیت 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے ممنوعہ اشیاء برآمد کیں۔کشمیر نیوز سروس( کے این ایس ) کے مطابق پولیس اسٹیشن شیری کی ایک پولیس پارٹی نے ایس ایچ او پی ایس شیری کی سربراہی میں ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر بارہمولہ کی نگرانی میں سروس اسٹیشن کے قریب کچامہ میں قائم ایک ناکہ پر 02 افراد اور ایک خاتون کو روکا جو اسکوٹی زیر رجسٹریشن نمبر JK05-0116 پر کچامہ کی طرف آرہے تھے۔ دوران تلاشی ملزمان کے قبضے سے 776 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ ان کی شناخت ریاض احمد گنائی ولد غلام حسن اور شوکین احمد گنائی ولدعبدلجبار گنائی ساکنان بٹنگی بونیار اور سلیمہ بیگم زوجہ محمد اشرف نجار ساکن میرہ شیری کے طور پر ہوئی ہے۔ انہیں گرفتار کر کے پی ایس منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہیں۔ جرم میں استعمال ہونے والی گاڑی کو ضبط کر لیا گیا ہے۔ اسی مناسبت سے پولیس سٹیشن شیری میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ہم عام لوگوں سے گزارش کرتے ہیں کہ اگر آپ اپنے آس پاس کہیں بھی منشیات فروشی یا کوئی اور جرم دیکھتے ہیں تو بلا جھجھک قریبی پولیس اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ کریں یا 112 پر ڈائل کریں۔ لوگوں سے درخواست ہے کہ معاشرے سے منشیات کی لعنت کو روکنے میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ ہم کمیونٹی ممبران کو یقین دلاتے ہیں کہ پولیس قانون کے مطابق مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔